پیرس(نیوزڈیسک)پانچ مکمل یا جزوی نابینا افراد نے مشرقی فرانس کے پہاڑی سلسلے کو عبور کر لیا۔ ان کی مدد اس جی پی ایس نظام نے کی، جس کے خالق یہ امید کرتے ہیں کہ اس سے دنیا بھر میں بصارت کے مسائل کے شکار لاکھوں افراد کی مدد کی جا سکے گی۔گزشتہ ہفتے فرانسیسی پہاڑی سلسلہ عبور کرنے والے ان کوپیماں کے ہاتھوں میں سہارے کے لیے سفید چھڑیاں اور سمارٹ فون ایپ تھے۔ جب کہ اس کے علاوہ ان افراد کو کسی دیکھنے والے رہنما کی سہولت میسر نہ تھے۔ ان افراد نے چھ روز تک جنگلات، کھیتوں اور ووسگس (Cosges) کے پہاڑی سلسلے میں 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور جرمن سرحد پر پہنچ گئے۔ان کے پیٹ سے چپکا ایک ناوی رینڈو نامی آلہ انہیں راہ کے نشیب و فراز، کھائیوں، گھاٹیوں اور راہ کی دیگر مشکلات سے باخبر رکھے ہوئے تھے۔ ناوی رینڈو نامی یہ چھوٹا سا آلہ لفظ نیوی گیشن اور کوہ پیمائی کے لیے استعمال ہونے والے فرانسیسی لفظ رینڈون (Rendonne) سے اخذ کیا گیا ہے۔اسے شمال مشرقی فرانسی شہر اسٹراس برگ کی جامعہ سے وابستہ محققین نے تخلیق کیا ہے۔ اس آلے کی تیاری کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے ضرورت مند افراد کی مدد ہے۔یہ آلہ کام کچھ یوں کرتا ہے کہ کوئی نابینا شخص چل رہا ہو، تو اس کی معاونت کے لیے ایک برقی آواز ابھرے گی، پوائنٹ پندرہ، گیارہ بجے، ایک سو چورانوے میٹر۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دو سو میٹر سے کم فاصلے پر گیارہ بجے کے گھڑیال کی سمت میں مڑ جائیں۔اس سفر سے قبل فرانسیسی ہائکنگ فیڈریشن نے رضاکاروں کو اس علاقے میں بھیجا تھا، جنہوں نے اس پورے سفر کی تمام تر چھوٹی بڑی اونچائی اور نیچائی کی معلومات جمع کی تھی۔یہ سفر کرنے والے پیدائشی نابینا عان کلاد ہائم نے کہا، یہ چیز اب بھی کچھ مشکل ہے، کیوں کہ اس کی جانب سے بچائی جانے والی سمت پر درست انداز سے عمل پیرا ہونا آسان نہیں۔ اس 63 سالہ سابق اسکول ٹیچر کا مزید کہنا تھا، اس لیے آپ کے پوری توجہ دینا پڑتی ہے۔تاہم ان کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں اس سفر میں بے انتہا لطف آیا۔ 25اگرچہ میں دیکھ نہیں سکتا، تاہم اس دور افتادہ علاقے کی خوشبو، آس پاس کی چیزوں کو چھونا، بارش اور پرندوں کی چہچہاہٹ سنے اور یہ سب محسوس کرنے کا بھرپور موقع ملا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا



















































