لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ میں خبریں دینے والی نیوز اینکر خود خبر بن گئی ، محترمہ براہ راست پروگرام کے دوران نظر آنے والی ناشتے کی پلیٹ چھپاتی رہیں ۔ گڈ مارننگ برطانیہ کہہ کر برطانوی شہریوں کو تازہ ترین خبریں دینے والی اینکر سوسانا ریڈ کی چالاکی کچھ کام نہ آئی ۔ ڈیسک کے سائیڈ پر نظر آنے والی ناشتے کی پلیٹ کو پاں کی مدد سے چھپانے کی کوشش کی لیکن کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ پائیں ۔