بیجنگ(نیوزڈیسک) چین میں پہاڑوں کی بلندی پر شیشے سے بنا دنیا کا سب سے لمبا پل عوام کی تفریح کے لیے کھول دیا گیا۔چین کے شہر چونگ پنگ میں اونچے پہاڑوں کی بلند ی پردنیا کا سب سے لمبا شیشے کا پل تعمیر کرکے عام عوام کی تفریح کے لیے کھول دیا گیا ہے جو ہرگز کمزور دل افراد کے لیے نہیں ہے۔گھوڑے کی نال کی بناوٹ والا یہ پل پہاڑی کی چوٹی پر کنارے سے ہٹا کرقائم کیا گیا ہے جوکہ 26 اعشاریہ68 میٹر طویل ہے جس پر چلنا دل گر دے والوں کا ہی کام ہے۔ایک ہزاردس میٹرز کی اونچائی پر موجود اس پل کے اوپر چلتے ہوئے آ پ کے قدموں تلے صرف موٹا شیشہ ہوتا ہے جس کی شفافیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ ہزاروں فٹ نیچے کا منظر صاف نظر آتا ہے۔ اس پل پر بیک وقت 2 سو افراد چہل قدمی کرکے اس ایڈونچر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، تاہم اس شیشے کے پل پر چلنے کے لیے 10 ڈالر کا ٹکٹ بھی خریدنا پڑیگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف



















































