ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کے مہنگے ترین اور خوبصورت میازاکی آم کی کراچی میں کاشت

datetime 15  اپریل‬‮  2015
Miyazaki Mangoes Karachi
Miyazaki Mangoes Karachi
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے لیکن جاپان میں فروخت کیے گئے آموں کے ایک جوڑے کوحقیقتاً بادشاہ کہا جاسکتا ہے کیونکہ اسے تین لاکھ ین یعنی 1ہزار760 برطانوی پاؤنڈ میں بیچا گیا ہے۔

جنوبی شہر میازاکی میں نیلامی کے دوران آموں کا یہ جوڑا فکوکا شہر کے ایک لگڑری ڈیپارٹمنٹل اسٹور نے خریدا اوراب انھیں 2لاکھ 10 ہزارین کی رعایتی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔یہ آم نایاب نسل تائیونو ٹوماگو جسے مقامی طورپراردو میں’’سورج کا انڈہ‘‘ کہا جاتا ہے اورمہنگی نیلامی میں شامل ہونے کے لیے لازمی ہے کہ آم کا وزن کم ازکم 350 گرام ہواور یہ حد سے زیادہ میٹھا ہو۔

News Updated on May 15, 2024

کراچی(Miyazaki Mangoes Karachi)پاکستان میں جیسے جیسے گرمی کا موسم اپنی شدت پکڑ رہا ہے اور سورج کی تپش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں پھلوں کا بادشاہ آم بھی پک کر تیار ہوچکا ہے۔دنیا بھر میں مشہور پاکستان کے مختلف اقسام کے آم چونسا، سندھڑی، لنگڑا، دوسیری اور انور راٹھور اپنا منفرد ذائقہ رکھتے ہیں۔ایسے میں ایک اور قیمتی ترین آم بھی مارکیٹ میں آنے والا ہے لیکن یہ بیش قیمت آم شاید عام آدمی کی دسترس میں نہ ہو کیونکہ اس کی فی کلو قیمت لاکھوں روپے ہے۔

Miyazaki Mangoes Karachi

جی ہاں ! سرخ و جامنی رنگ کا جاپانی آم میازاکی کی قیمت 3 لاکھ روپے فی کلو ہے۔ مذکورہ مہنگے ترین آم میازاکی کی کاشت کا آغاز اب کراچی میں بھی کر دیا گیا ہے جو اس سے قبل صرف جاپان میں اگایا جاتا تھا۔کراچی میں اس قیمتی آم میازاکی کاشت کرنے والے کسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویسے تو اس کا رنگ پیلا ہوتا ہے لیکن یہ آم ذائقے کے علاوہ رنگت میں بھی مختلف ہے۔ یہ اپنی منفرد رنگت، ذائقے اور قیمت کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔کسان کے مطابق عالمی منڈی میں میازاکی کی فی کلو قیمت 8 سو سے 9 سو امریکی ڈالر ہے جو پاکستان روپے میں ڈھائی لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک بنتی ہے۔ میازاکی کی کاشت آزمائشی بنیادوں پر شروع کی گئی جس میں ہمیں کامیابی ملی ہے۔

دنیا کے سب سے مہنگے اور پرتعیش آم! یہ غیر معمولی میازاکی آم، جاپان سے آتے ہیں، جہاں یہ امیر اور زرخیز زمینوں میں اگائے جاتے ہیں۔ہر آم کو احتیاط سے اگایا جاتا ہے اور ہاتھ سے چنا جاتا ہے، تاکہ بہترین معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہیں کمال تک پہنچنے تک کاشت کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں ایک آم پیدا ہوتا ہے جو ناقابل یقین حد تک میٹھا اور رسیلا ہوتا ہے۔اپنے متحرک رنگوں، ہموار ساخت، اور غیر معمولی ذائقے کے ساتھ، میازاکی آم کھانے کا ایک انوکھا تجربہ پیش کرتے ہیں۔ان آموں کو ماہرین کی طرف سے بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور شائقین کی طرف سے ان کی خواہش ظاہر کیجاتی ہے، جو کہ کھانے کی لگژری کی علامت ہیں۔میازاکی آم اصل میں جاپان کے کیوشو پریفیکچر کے میازاکی شہر میں اگایا جاتا ہے۔ اس کا وزن عام طور پر 350 گرام سے زیادہ ہوتا ہے اور اس میں چینی کی مقدار 15 فیصد یا اس سے زیادہ ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…