بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں اونٹوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سنڈروم کورونا کا پہلا کیس رپورٹ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔حکام کے مطابق مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس سے متاثرپاکستانی گزشتہ ماہ سعودی عرب سے آیا ہے۔حکام نے بتایا کہ 4 ستمبر کو متاثرہ شخص دل کے علاج کیلئے جہلم کے پرائیویٹ ہسپتال میں داخل ہوا، اگلے دن عالمی ادارہ صحت اور سعودی حکام نے متاثرہ شخص کے مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

حکام نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو بینظیربھٹو اسپتال راولپنڈی کے آئی سی او وارڈ میں منتقل کیا گیا جب کہ مریض کے رابطے میں آنے والے 40 سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جو سب منفی آئے۔حکام نے بتایا کہ متاثرہ شخص صحت یاب ہونے کے بعد کھاریاں میں اپنے گھر میں رہائش پذیر ہے۔

حکام کے مطابق مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس بیماری 2012 میں سامنے آئی، یہ وائرس اونٹوں سے انسانوں کو لگنے والی بیماری ہے، اس وائرس کے سب سے زیادہ 2204 کیس سعودی عرب سے رپورٹ ہوئے جہاں پر اب تک 862 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…