پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا

7  جولائی  2021

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 517 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 17 افراد اس موذی وباء کے سامنے

زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 877 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 2 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 469 ہو گئی ہے، جبکہ کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 7 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 34 ہزار 13 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 941 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 9 لاکھ 9 ہزار 525 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 287 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 48 لاکھ 61 ہزار 926 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 25 ہزار 616 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 77 لاکھ 59 ہزار 783 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 47 ہزار 180 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 791 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 42 ہزار 228 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 536 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 727 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 346 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 ہزار 155 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 781 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 502 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 315 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 641 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 589 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 574 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…