منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

ملٹی نیشنل کمپنیوں کیساتھ ملی بھگت سے ادویات کے ریٹس میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 16  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(این این آئی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کیساتھ ملی بھگت سے ادویات کے ریٹس میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد اینٹی فراڈ شیخوپورہ نے پرگورنمنٹ آفیسر حیدر علی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ اس سکینڈل

میں خاتون کمپیوٹر آپریٹر فرحت ایمان کے ملوث ہونے کا بھی امکان ہے جو اس سے باہم مشورہ ہوکر ہسپتال کو سپلائی ہونیوالی ادویات کے ریٹس کمپنیوں کیساتھ ملی بھگت کرکے لگواتے رہے ہیں جس سے سرکاری خزانہ کو کروڑوں ر وپے کا نقصان بتایا گیا ہے جبکہ ذرائع نے یہ بتایا کہ مذکورہ خاتون کمپیوٹر آپریٹر اپنے آفیسر کی آشیر بادسے لاہور سمیت دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیداروں کو چکر لگوا کر انہیں مختلف حیلوں بہانوں سے بلیک میل کرتی اور یہاں تک کہ ذاتی نوعیت کے اخراجات اور کام بھی ٹھیکیداروں کے ذمہ لگائے جاتے ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون ڈیلی ویجز پر کام کرتی ہے مگر ایک ہی سیٹ پر کافی عرصہ سے کام کررہی ہے اور سیاسی واثر ورسوخ کی وجہ سے چند ماہ کیلئے اپنے ساتھ والے روم بجٹ اینڈ اکانٹ میں ڈیوٹی لگواکر پھر دوبارہ اسی سیٹ پر آجاتی ہے ذرائع نے بتایا کہ پرکورمنٹ آفیسر حیدر علی کیساتھ ساتھ مذکورہ خاتون کی بھی انکوائری کروائی جائے بتایا گیا ہے کہ مقامی ٹھیکیدار نے اس سلسلہ میں انٹی فراڈ شیخوپورہ پولیس کو آگاہ کیا جس نے اپنی تحقیقات کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اوراس میں محکمہ کے بڑے افسران کے نام بھی آسکتے ہیں رابطہ کرنے پر کمپیوٹر آپریٹر فرحت ایمان نے بتایا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ریٹس ضرور زیادہ تھے مگر اس معاملہ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…