ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی اور اس سے ملحقہ شہروں میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے آج(منگل) کوایک ہفتے تک شہریوں کی نقل وحرکت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابوظبی کی کووِڈ19 کے لیے ایمرجنسی اور کرائسیس کمیٹی نے ابو ظبی پولیس اور دبئی کے محکمہ صحت کے تعاون سے امارت اوراس کے
علاقوں (ابو ظبی ، العین اور الظفرا) میں شہریوں کے داخلے اور وہاں سے خروج پر پابندی عاید کر دی ہے۔اس کا آغاز 2 جون سے ہوگا اور یہ ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔تاہم اہم شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین ،اسپتال جانے کے خواہاں دائمی عوارض کا شکار مریض اور ضروری اشیاء کی حمل ونقل کا کام کرنے والے افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔