ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جانوروں پر کرونا وائرس کی ویکسین کے نتائج نے عالمی ماہرین خوشی نے نہال کر دیا مہلک وائرس کیخلاف جنگ میں بڑی کامیابی ،6بندروں پر تجربہ، مکمل نتائج سامنے آگئے

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں عالمی ماہرین کی زبردست کامیابی ، بندروں پر تجربہ کے مکمل نتائج سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے علاج کیلئے تیار کی جانے والی ویکسین کے جانوروں پر آزمائش کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں جس نے کورونا کی ویکسین کی جلد دستیابی کی امیدیں روشن کردی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ایشیا میں پائے جانے والے بندروں کی ایک نسل کے 6 بندروں میں کووڈ 19 ویکسین کی آزمائش کی گئی اور نتائج سے معلوم ہوا کہ ویکسین نے انہیں کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کیا۔رپورٹ کے مطابق بندروں کو پہلے کورونا وائرس سے متاثر کیا گیا اور پھر انہیں ویکسین دی گئی۔ جن چھ بندروں کو ویکسین دی گئی ان کے پھیپھڑوں اور سانس کی نالی میں کم وائرس پائے گئے۔یہ تجربہ امریکا میں کیا گیا جس میں امریکا کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اور برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حصہ لیا۔ویکسین نے بندروں کو نمونیہ میں مبتلا ہونے سے بچانے میں بھی مدد دی۔ خیال رہے کہ ایشیائی نسل کے Rhesus بندر کا مدافعتی نظام انسانوں کے مدافعتی نظام جیسا ہی ہوتا ہے اس لیے اسے تجربے کیلئے منتخب کیا گیا۔خوش قسمتی سے ویکسین کی وجہ سے بندروں میں مدافعتی نظام کے بہت زیادہ متحرک ہوجانے سے کسی دوسری بیماری نے جنم نہیں لیا جیسا کہ اس ویکسین کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…