جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ذیابیطس کے شکار پاکستانی افراد کو مدد دینے والی ایپ

datetime 1  فروری‬‮  2019 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں جو امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں ان میں ذیابیطس بھی ایک ہے اور حکومتی سروے کے مطابق ملک میں ہر چوتھا شخص اس کا شکار ہے۔ ذیابیطس قابل علاج ہے اور بہتر طرز زندگی اپنانے سے اس سے محفوظ بھی رہا جاسکتا ہے۔ تاہم بہتر طرز زندگی کیسے گزاری جائے اس کا اندازہ زیادہ تر افراد کو نہیں ہوتا۔ لیکن اب پاکستانیوں کو بہتر طرز زندگی

گزارنے کے اصول اور ذیابیطس سے بچاؤ کے ممکنہ طریقہ کار بتانے کے لیے ایک ایپلی کیشن سامنے آئی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے ذیابیطس کے شکار افراد نہ صرف گھر بیٹھے اپنا ٹیسٹ کر سکیں گے، بلکہ یہ ایپ ان افراد کو بہتر طرز زندگی گزارنے کے اصول بھی بتائے گی۔ پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ایپ تیار کی گئی ہے جی ہاں، کراچی کی کمپنی ’میڈ ورکس‘ نے ایک ایسی ایپلی کیشن اور اسمارٹ کٹ تیار کی ہے جو ذیابیطس کے شکار افراد کو معاونت فراہم کرے گی۔ میڈ ورکس نامی یہ ایپلی کیشن دراصل ’گلوکو سیج‘ نامی ایک اسمارٹ کٹ کے ذریعے کام کرتی ہے، جس سے مریض گھر بیٹھے کہیں بھی اپنا ذیابیطس کا ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیسٹ کرنے والے افراد اپنی رپورٹس آن لائن ڈاکٹرز کو بھیجنے سمیت اپنے کسی بھی دوست کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن اور اسمارٹ کٹ سے ذیابیطس کے شکار افراد اپنے خون کا ٹیسٹ کرنے سمیت ذیابیطس سے متعلق دیگر اہم معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اگر کوئی بھی شخص اس میں اپنا پروفائل بنا کر اس میں اپنے مرض، اپنے استعمال کی دوائیوں اور ایکسرسائیز کی معلومات شامل کرے تو ایپلی کیشن انہیں رمائنڈر کے ذریعے بر وقت ایکسر سائیز کرنے اور دوا لینے کا پیغام بھی بھیجتی ہے۔ خون ٹیسٹ کے لیے چھوٹے آلے بنائے گئے ہیں ایپلی کیشن کیسے کام کرتی ہے؟ مڈ ورکس کی یہ ایپلی کیشن ایک اسمارٹ کٹ کے ذریعے کام کرتی ہے اور یہ کٹ اب ملک کے مختصر میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہے۔ گلوکو سیج کٹ میں ٹیسٹ کے تمام آلے موجود ہیں ایپلی کیشن ٹیسٹ کے نتائج 10 سیکنڈز کے اندر فراہم کرتی ہے اس ایپلی کیشن کی اسمارٹ کٹ کو ’گلوکو سیج‘ کا نام دیا گیا ہے، جس میں خون کے

قطرے نکالنے اور انہیں ٹیسٹ کرنے والے انتہائی چھوٹے آلات سمیت ایک ایسی کٹ بھی ہے جس پر خون کے قطرے رکھے جاتے ہیں۔ اسی کٹ کو کسی بھی اسمارٹ فون سے منسلک کیا جاسکتا ہے، اس کٹ کے آلات کے ذریعے ہی ایپلی کیشن سے منسلک ہونے سمیت خون کے ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔ کٹ پر خون کے قطرے رکھنے کے 10 سیکنڈز کے اندر ہی ایپلی کیشن ذیابیطس کا ٹیسٹ رزلٹ فراہم کرتی ہے اور ساتھ ہی ایپ رزلٹ کو

گرافکس کی شکل میں ظاہر کرتی ہے، جس سے نتائج کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کی کوئی فیس نہیں ہے، تاہم اس ایپ سے منسلک ہونے کے لیے ’گلوکو سیج‘ نامی کٹ کو 2700 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔ اس ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ذیابیطس ٹیسٹ کے نتائج پاکستانی طریقہ کار اور ڈیٹا کی مدد سے ہی فراہم کرتی ہے جس سے نتائج کے غلط ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…