بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

کیا آپ جانتے ہیں کہ اونٹنی کا دودھ صحت کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ؟

datetime 22  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لگ بھگ ہر ایک ہی گائے کا دودھ پیتا ہے مگر کیا آپ کو یہ معلوم ہے کہ اونٹنی کا دودھ کتنا فائدہ مند ہے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ اونٹنی کا دودھ ایسے متعدد امراض کا علاج ثابت ہوتا ہے جو کہ گائے کے دودھ سے دور نہیں ہوتے؟ گائے کا دودھ بمقابلہ اونٹنی کا دودھ اونٹنی کے دودھ کے متعدد فوائد دیگر اقسام کے دودھ سے زیادہ ہوتے ہیں، مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں کہا گیا ہے۔

کہ اونٹنی کا دودھ گائے کے دودھ سے زیادہ صحت بخش ہے، یہ ماں کے دودھ کے قریب ہوتا ہے جسے ہضم کرنا آسان ہوتا ہے جبکہ اس کے ساتھ یہ غذائیت سے بھرپور بھی ہوتا ہے۔ دونوں میں فرق کیا ہے؟ اونٹنی کے دودھ میں منرلز جیسے آئرن، زنک، پوٹاشیم، کاپر، سوڈیم اور میگنیشم کا اجتماع گائے کے دودھ کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح اس دودھ میں وٹامن اے اور بی ٹو کی سطھ بھی زیادہ ہوتی ہے اور ہاں پروٹین کی مقدار بھی گائے کے دودھ سے زیادہ ہوتی ہے۔ اونٹنی کے دودھ میں وٹامن سی کی مقدار گائے کے دودھ کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہوتی ہے۔ یہ دودھ جراثیم کش ہوتا ہے جبکہ اس میں کولیسٹرول کی مقدار بھی گائے کے دودھ کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔ اس دودھ کے فوائد بچوں کی الرجی کے لیے فائدہ مند یہ دودھ ان بچوں کے لیے مثالی گھریلو ٹوٹکا ہے جو متعدد اقسام کی غذاﺅں سے لارجی کا شکار ہوجاتے ہیں، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اونٹنی کے دودھ کا استعمال بچوں میں گائے کے دودھ یا دیگر غذاﺅں سے ہونے والی الرجی پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔ آٹو امیون امراض کے خلاف مزاحمت آٹو امیون (ایسے امراض جن میں ہمارا مدافعتی جسم ہی صحت مند خلیات پر حملہ آور ہوجاتا ہے) امراض پر قابو پانے کے لیے بھی اونٹنی کا دودھ فائدہ مند ہے، یہ اینٹ باڈیز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ خارجی باڈیز کو ہدف بناکر امراض کا باعث بننے والے مواد کا خاتمہ کرتے ہیں۔ قوت مدافعت میں اضافہ اونٹنی کا دودھ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز کے اخراج میں مدد دیتے ہیں، جس سے مختلف امراض سے تحفظ بھی ملتا ہے۔ عمر کے اثرات کو کنٹرول کرے اس دودھ میں ایک جز الفا ہائیڈروژل ایسڈ ہوتا ہے جو کہ فائن لائن کو ہموار کرکے جھریوں کی روک تھام کرتا ہے، جس سے عمر بڑھنے

سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات سست روی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ورم کش اس دودھ میں ورم کش خصوصیات بھی ہیں جو کہ کھانسی، جڑوں کے امراض اور دیگر کے علاج میں موثر ثابت ہوتی ہیں۔ ذیابیطس کی روک تھام اس دودھ میں موجود اجزا ذیابیطس سے تحفظ دینے یا اس سے کنٹرول کرنے میں موثر ثابت ہوتے ہیں، اس مٰں ایک انسولین جیسا پروٹین موجود ہے جو کہ ذیابیطس کے اثرات کو کم کرتا ہے،خون کے

لیے اس دودھ میں موجود انسولین کو جذب کرنا آسان ہوتا ہے۔ جسمانی وزن میں کمی کے لیے بھی موثر اس دودھ میں چکنائی بہت کم ہوتی ہے جو کہ جسمانی وزن میں اضافے کا خطرہ کم کرتی ہے، اس مٰں موجود اجزا بلڈ شوگر لیول کو ریگولیٹ کرتے ہیں جس سے بھی جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…