بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

ایئر فون کی عادت آپ کے لیے کس حد تک نقصان دہ ہے ؟ پڑھیے خبر میں

datetime 21  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم میں سے اکثر افراد دن میں مختلف کام سر انجام دیتے ہوئے ایئر فون کانوں میں لگا لیتے ہیں اور موسیقی سنتے رہتے ہیں، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ایئر فون پر بہت تیز آواز میں موسیقی سننا کانوں کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔ تاہم ان کے علاوہ ہمیں ایئر فونز سے کیا نقصان ہوسکتا ہے اور ان سے کیسے بچا سکتا ہے، آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ بلند آواز میں طویل عرصے تک

موسیقی سننا جزوی یا مکمل طور پر بہرا بنا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں اس سے کانوں میں درد اور خارش کی شکایت بھی محسوس ہوسکتی ہے۔ ایئر فون میں جراثیموں کی افزائش بھی ہوتی ہے خصوصاً اس وقت جب آپ اپنا ایئر فون کسی سے شیئر کریں، ایسا ایئر فون آپ کو کان کے انفیکشن میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئر فون کے استعمال میں اضافے کی وجہ سے نوجوانوں میں کان کی تکلیف میں بھی اضافہ دیکھنے آرہا ہے۔ جب بھی ہم ایئر فون کے ساتھ یا بغیر ایئر فون کے بہت تیز آواز سنتے ہیں تو ہمارے ایئر ڈرمز وائبریٹ ہوتے ہیں۔ یہ وائبریشن ہمارے کان کے اندرونی حصے تک جاتی ہے اور مائع سے بھرے ہوئے ایک چیمبر تک پہنچتی ہے۔ اس چیمبر میں ہزاروں ننھے ننھے بال موجود ہوتے ہیں، جب وائبریشن یہاں تک پہنچتی ہے تو بال بھی اس وائبریشن کے ساتھ حرکت کرتے ہیں۔ بہت تیز آواز کی صورت میں یہ بال بالکل مڑ جاتے ہیں جس سے عارضی طور پر سننے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ آواز جتنی زیادہ بلند ہوگی وائبریشن بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی اور بال بھی اتنا ہی زیادہ مڑیں گے۔ کچھ دیر بعد یہ بال اپنی اصل حالت میں واپس آجاتے ہیں تاہم کبھی کبھار یہ ٹھیک نہیں ہوتے جس کے بعد انسان بہرا ہوجاتا ہے۔ کچھ طریقے ایسے ہیں جنہیں اپنا کر آپ اپنے کانوں کی حفاظت بھی کرسکتے ہیں اور موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ایئر فون پر سنتے ہوئے خیال رکھیں کہ آواز 60 سے 85 ڈیسیبل کے درمیان ہو۔ آواز کا والیم اور سننے کا دورانیہ بہت اہمیت رکھتا ہے، 15 منٹ تک 100 ڈیسیبل سے زیادہ آواز سننا بہرے پن کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ اپنے ڈیوائس کی آواز کو نصف والیم پر رکھیں۔ ہر 30 منٹ بعد ایئر فون کانوں سے نکال دیں۔ ایئر فون کی جگہ ہیڈ فون کو ترجیح دیں۔ کانوں کی مختلف علامات پر دھیان دیں، اگر آپ کو کانوں میں گھنٹیاں یا سیٹیاں بجنے کی آواز سنائی دے، یا کوئی آواز کم سنائی دے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…