منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

نہار منہ لہسن کھانے سے ایسی خطرناک بیماری کا علاج! سن کر آپ بھی استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بہت سے لوگ براہ راست کچے لہسن کے جوے کھانا پسند نہیں کرتے بالخصوص صبح کے وقت میں جب کہ معدہ بھی خالی ہوتا ہے۔ تاہم اگر یہ بہت سے امراض کا علاج ہو ؟ اگر یہ بہت سے طبی مسائل سے حفاظت کرتا ہو ؟

یقیناًلہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک شمار کیا جاتا ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری کے حملے کی مزاحمت کرتا ہے خاص طور پر اگر اسے خالی پیٹ باقاعدگی کے ساتھ کھایا جائے۔انسانی صحت سے متعلق امور کی ویب سائٹ “بولڈ اسکائی” کی رپورٹ کے مطابق صبح کے وقت خالی معدے کی حالت میں لہسن کے چند دانے کھانا بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور دوران خوان کو سرگرم کردیتا ہے ، اس کے علاوہ یہ جگر اور مثانے کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔اگر آپ ” اِسہال” سے دوچار ہیں تو لہسن مسئلے کو حل کردے گا۔ یہ بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے۔ لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دباؤکے احساس کو کم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں لہسن اْن بہترین عناصر میں سے سمجھا جاتا ہے جو انسانی جسم کو زہریلے مواد سے محفوظ رکھتا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ اگر آپ معدے کے زخم (السر) جیسے طبی مسائل سے دوچار ہیں تو آپ کو چاہیے کہ خالی پیٹ لہسن کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…