اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

بیر کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

datetime 16  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اس موسم میں جو پھل بازاروں میں عام دستیاب ہوتا ہے وہ ہے بیر، جو ہر سال کچھ ہفتوں کے لیے کھانے کو ملتا ہے۔ عام طور پر اس کی زیادہ تر پیداوار جنوبی ایشیاءمیں ہی ہوتی ہے اور اس کا منفرد کھٹا میٹھا ذائقہ اور مختلف رنگ ہوسکتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ پھل صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟ اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ پھل صحت کو کس طرح بہتر بناتا ہے۔

اچھی نیند میں مددگار بیر کو روایتی چینی ادویات میں نیند کے مسائل جیسے بے خوابی کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پھل اور اس کا بیج فلیونوئڈز، صابونین اور پولی سیکرائیڈ سے بھرپور ہوتے ہیں، صابونین وہ جز ہے جو قدرتی نیند کے لیے مدد دیتا ہے، وہ پورے اعصابی نظام کو سکون پہنچا کر جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔ پرانی قبض سے نجات اگر آپ اکثر قبض کا شکار رہتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہنہ یا دیرینہ قبض کا، تو بیر اس کا اچھا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔ دیرینہ قبض ایسا مرض ہوتا ہے جس کے بارے میں لوگ بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں اور اس سے معدے کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ مٹھی بھر بیر اس مسئلے سے نجات دلانے میں مدد دے سکتے ہیں، جس کی وجہ ان میں اعلیٰ معیار کی فائبر کی موجودگی ہے جو ہاضمے اور آنتوں کی سرگرمیوں کو بہتر کرتی ہے۔ ذہنی بے چینی دور کرے بیر دماغ اور اعصابی نظام کو سکون پہنچانے والا پھل ہے، جبکہ ذہنی بے چینی میں بھی کمی لاتا ہے۔ اس کے اثرات ہارمونز کی سطح پر کام کرکے ذہن اور جسم کو سکون بخشتے ہیں۔ وٹامن سی سے بھرپور اس پھل میں وٹامنز اور ایٹی آکسائیڈنٹس کا خزانہ ہے خصوصاً وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز کے خلاف مزاحمت کرتا ہے جبکہ جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرکے موسمی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ہمارا جسم وٹامن سی بنانے میں ناکام رہتا ہے اور غذاﺅں کے ذریعے ہی اسے حاصل کیا جاتا ہے۔ بلڈ پریشر کے خلاف بھی مفید بیر میں نمک کی سطح کم جبکہ پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے اور یہ دونوں عناصر اس پھل کو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ پوٹاشیم خون کی شریانوں کو سکون پہنچاتا ہے جس کے نتیجے میں خون کی روانی ہموار اور بلڈ پریشر مستحکم رہتا ہے۔ یہ بھی جان لیں کہ بلڈپریشر

کا بڑھنا امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے یعنی بیر ان جان لیوا امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ خون کی گردش بہتر کرے آئرن اور فاسفورس کی موجودگی کے باعث بیر خون کی گردش کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے، یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ آئرن کی کمی اینیمیا یا خون کی کمی کے مرض کا باعث بنتی ہے جو کہ مسلز کی کمزوری، سر چکرانے، بدہضمی، سر کا ہلکا پن اور دماغی افعال کے مسائل

کا باعث بن سکتا ہے۔ ہڈیوں کی صحت بہتر بنائے بیر کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ کیلشیئم، فاسفورس اور آئرن جیسے اجزاءہڈیوں کی مضبوطی بہتر کرتے ہیں، ہڈیوں کی کمزوری کے شکار فرد اس پھل کو کھانا عادت بنائیں تو وہ بیماری کے اثرات کو ریورس کرسکتے ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…