منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

انڈوں کے ذریعے ایک ہفتے میں 5کلو وزن کم کریں، انتہائی آسان طریقہ

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگر آپ صرف ایک ہفتے میں 5کلو وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو انڈے ایک ایسی جادوئی خوراک ہیں جس کی وجہ سے یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس غذا کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اسے کھانے سے آپ کے جسم کو تمام ضروری غذائیت ملتی ہے اور ساتھ ہی وزن کم کرنے کا خواب بھی پورا ہونے لگتا ہے۔

انڈوں کے کھانے کے ساتھ آپ چاہیں تو گوشت اور مچھلی کا استعمال کرسکتے ہیں۔آئیے آپ کو انڈوں کو ایک ہفتے تک کھانے کے پلان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
پہلا دن
ناشتے میں آپ کو دو ابلے ہوئے انڈے،بالائی کے بغیر دودھ اور دو اورنج استعمال کرنے ہوں گے۔
لنچ میں آپ کو 6اونس چکن اور ایک کپ گریک دہی کھانا ہوگا۔
رات کے کھانے میں ایک ابلا ہواانڈہ،ایک اورنج اور چار اونس ابلا ہوچکن کھائیں۔
دوسرا دن
ناشتے میں دو ابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ لیموں کا جوس پئیں۔
لنچ میں روسٹ مچھلی اور ایک تازہ چکوترا نوش فرمائیں۔
رات کوصرف تین ابلے ہوئے انڈے کھائیں۔
تیسرادن
ناشتے میں انڈوں کاآملیٹ بنائیں اور چاہیں تو اس میں پیاز اور دھنیا مکس کرلیں۔
دوپہر میں چکن اور سلاد کھائیں۔
رات کے کھانے میں ایک ابلے ہوئے انڈے کے ساتھ دواورنج کھائیں۔
چوتھا دن
ناشتے میں دوابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس نچوڑ کر پئیں۔
دوپہر میں ایک ٹکڑے بیف کے ساتھ چکوترا کھائیں۔
رات کوصرف تین ابلے ہوئے انڈے کھائیں۔ پانچواں دن
دوابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ کچھ سبزی اور گاجریں کھائیں اور ساتھ ایک چمچ ساورکریم کھائیں۔
دوپہر میں انڈوں کے ساتھ ٹماٹر اور گاجریں کھائیں۔
رات کو سلاد کے ساتھ ابلی ہوئی مچھلی کھائیں۔
چھٹا دن
ناشتے میں گریک دہی کے گلاس کے ساتھ تازہ لیموں یا اورنج کھائیں۔
لنچ میں دوانڈوں کے ساتھ دو چکوترے کھائیں۔
ڈنر میں ایک گلاس تازہ پانی پئیں۔

ساتواں دن
ناشتے میں دوابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ ٹماٹر اورٹوسٹ کھائیں۔
لنچ میں 6اونس بیف کے ساتھ ایک چکوترا یا اورنج استعمال کریں۔
رات کے کھانے میں صرف ایک گلاس پانی پئیں۔
ایک بات کا خیال رکھیں کہ اس ترکیب کو زیادہ مہینوں کے لئے استعمال نہیں کیاجاسکتاکیونکہ اس طرح آپ کے جسم کو مطلوبہ حرارے اور توانائی نہیں ملے گا۔لہذا وزن کم ہونے کے بعد دوبارہ اپنی روزانہ کی خوارک پر آجائیں اور جب وزن کم کرنا ہوتو یہ طریقہ آزمائیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…