اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

بلڈ شوگر کنٹرول میں رکھنے والا موثر گھریلو ٹوٹکا

datetime 3  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ذیابیطس ایک ایسا عارضہ ہے جو دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیل رہا ہے جس کے دوران ہمارا جسم انسولین بنانے سے قاصر ہوجاتا ہے۔ پاکستان میں ہی اس مرض کے شکار افراد کی تعداد کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔ ذیابیطس ایسا مرض ہے جس کے شکار افراد احتیاط نہ رہیں

تو انہیں دیگر بیماریوں کو سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ اگر غذا اور طرز زندگی کی عادات میں خیال نہ رکھا جائے تو گردے، دل، بینائی اور پیر غرض متعدد اعضا متاثر ہوسکتے ہیں۔ بلڈ شوگر کنٹرول میں رکھنے کے لیے 7 بہترین غذائیں تو خون میں گلوکوز کی سطح کو متوازن رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے اور فائبر سے بھرپور پھل، سبزیاں، سبز پتوں والی سبزیاں، گریاں اور بیج اس کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ کچن میں موجود چند ایک عام چیز اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ السی کے بیج الفا لائنولینک ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ امراض قلب کا خطرہ کم کرنے کے ساتھ بلڈ پریشر، کولیسٹرول، جسمانی ورم اور خون میں رکاوٹ جیسے مسائل کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔ ان میں موجود پروٹین جسمانی وزن کم کرنے یا مسلز بنانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ ان تمام فوائد سے ہٹ کر یہ بیج ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔ ان بیجوں کے ایک چمچ میں 3 گرام فائبر موجود ہے جو جسم میں جاکر جلد ہضم نہیں ہوتی جس کے نتیجے میں خون میں شوگر کا اخراج سست روی سے ہوتا ہے۔ ذیابیطس کی علامات اور بچاؤ کی تدابیر کچھ طبی تحقیقی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ روزانہ 10 سے 20 گرام السی کے بیجوں کا سفوف استعمال کرنا بلڈ شوگر لیول کو نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔ استعمال کرنے کا طریقہ السی کے بیج ویسے ہی کھانا معدے کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے تو انہیں رات بھر کے لیے پانی میں بھگو دیں اور اگلی صبح نہار منہ اس پانی کو پی لیں۔ پانی میں بھیگنے سے ان بیجوں کا اوپری خول نرم ہوجاتا ہے اور انہیں ہضم کرنا آسان ہوجاتا ہے، تاہم سفوف کی شکل میں اسے روٹی یا سالن میں مکس کرکے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…