منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

مہنگے لوشنز اورکریموں پر ہزاروں روپے خرچ کرنے کے بجائے سردیوں میں قدرتی غذاﺅں سے جلد کی حفاظت، ماہرین نے آسان طریقہ بتادیا‎

datetime 30  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سردی کا موسم جلد کو خشک اور مرجھا دیتا ہے اور اگر آپ اس سے بچاﺅ کے لیے مہنگے لوشنز اور کریموں پر ہزاروں روپے خرچ کر کے اپنی جلد میں نمی واپس لانے کی کوشش کررہی ہیں تو اس سے اچھا ہے کہ آپ قدرت کے وہ نسخے آزمائیں جو آسان اور کم خرچ ہیں۔ بس ان چند مزیدار اشیاء کا استعمال جلد میں صحت مندد چمک واپس لے آتا ہے۔ بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان غذاﺅں کا استعمال پورے موسم سرما میں آپ کی شخصیت کی جگمگاہٹ کو برقرار رکھے گا۔

کم عمری کا نکھار اگر آپ کی غذا میں وٹامن اے کی مقدار کافی نہیں تو آپ کی جلد بہت زیادہ متاثر ہوگی اور اس کی کمی سے جلد خشک اور جھڑنے لگے گی، اس کے مقابلے میں یہ وٹامن مناسب مقدار میں چہرے میں عمر بڑھنے سے پڑنے والے اثرات کو قریب بھی نہیں آنے دیتا اور یہ وٹامن آپ کو سبز پتوں والی سبزیوں جیسے پالک، ساگ یا دیگر میں باآسانی مل جاتا ہے، بس آپ ان سبزیوں کو ہفتے میں کم از کم ایک بار اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں۔ جھریوں کا خاتمہ یہ تو سب کو معلوم ہے کہ ترش پھل جیسے مالٹے اور گریپ فروٹ وغیرہ ‘وٹامن سی’ سے بھرپور ہوتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ جلد کو سردی کے اثرات سے بھی بچاتے ہیں؟ یہ پھل سردی میں جلد میں پڑنے والے اثرات کو ختم کرتے ہیں اور ان میں ایسی ضروری غذائیت بھی شامل ہوتی ہے جو چہرے کو جھریوں سے متاثر نہیں ہونے دیتی۔ ہموار جلد سلفر ماسکس جلد کے لیے بہترین مانے جاتے ہیں مگر اس کی معدنیات سے بھرپور غذائیں جیسے انڈے اور ادرک جلد کو اندر و باہر سے صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، سلفر ٹشوز اور کھال کی لچک کی مرمت کرکے جلد کو ہموار رکھتا ہے اور اس کے ساتھ انڈے پروٹین سے بھرپور ہونے کی وجہ سے بالوں کے لیے بھی بہترین ثابت ہوتے ہیں۔ تحفظ اور بحالی سبز چائے جلد کے لیے ایک آل راﺅنڈر مشروب ہے جو جلد کو سیاہ حلقوں سے تحفظ دیتی ہے اور خراشوں سمیت مہاسوں کے خلاف تریاق کا کام کرتی ہے،

اس کے علاوہ گرین ٹی پینے والے عمر رسیدہ افراد اپنے ہم عمر افراد کے مقابلے میں ممکنہ طور پر زیادہ چست ہوتے ہیں اور کم ہی کسی کے محتاج ہوتے ہیں۔ ملائم و لچکدار مچھلی جیسے سالمون، ٹونا اور ٹراﺅٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ جو آپ کی خشک جلد میں نمی کو واپس لانے کے لیے بہترین جز ہے اور اس سے جھریاں اور ڈھلک جانے والی جلد کی شکایت میں بھی کمی آتی ہے۔ قدرتی سن بلاک ٹماٹر کو کھانا جلد کو سورج کی نقصان دہ الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے، واضح رہے کہ سورج کی شعاعوں سے جلد کو پہنچنے والا نقصان قبل از وقت بڑھاپے اور جلدی کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…