بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

وہ خاتون جس نے 69 بچوں کو جنم دیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2018 |

روس( مانیٹرنگ ڈیسک)  ماں بننا ہر طرح کے حالات میں دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے جو کسی خاتون کو ملتا ہے مگر کچھ ماؤں کے لیے یہ کسی کرشمے جیسا ہوتا ہے۔ مگر 2 ، 4 یا 10 سے زیادہ بچوں کو جنم دینے کا حوصلہ کس خاتون میں ہوسکتا ہے؟ بلکہ کیا کوئی خاتون 20 یا 30 سے زیادہ بچوں کی ماں بن سکتی ہے؟ تو اس کا جواب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ملتا ہے۔

جس کے مطابق دنیا میں ایک خاتون ایسی گزری ہیں جن کے بچوں کی تعداد کے بارے میں جان کر منہ کھلا کا کھلا رہ جاتا ہے۔ درحقیقت 18 ویں صدی میں ایک روسی کسان فیوڈور واسیلیو کی اہلیہ کے پاس 69 بچوں کو جنم دینے کا ریکارڈ ہے۔ روس کے علاقے Shuya سے تعلق رکھنے والے اس خاتون نے 27 زچگیوں میں 69 بچوں کو جنم دیا جو کہ سننے میں ہی ناقابل یقین لگتا ہے۔ مگر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس خاتون نے 16 بار جڑواں بچوں، 7 بار 3 بچوں جبکہ 4 بار 4 بچوں کو بیک وقت جنم دیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق متعدد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ناقابل یقین کہانی سچی ہے اور وہ خاتون سب سے زیادہ بچوں کو جنم دینے والی ماں ہیں۔ ان خاتون کا نام تو معلوم نہیں مگر 27 فروری 1782 کو Nikolsk کی خانقاہ ہر پیدائش کا ریکارڈ اکھٹا کرتی تھی اور اس نے ماسکو کو اس بارے میں رپورٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 1725 سے 1765 کے درمیان اس خاتون نے 69 بچوں کو جنم دیا، جن میں سے صرف 2 بچوں کا انتقال ہوا۔ یعنی اس خاتون نے 40 سال میں 27 زچگیوں کے دوران 69 بچوں کو جنم دیا اور ہر بار کم از کم 2 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس روسی کسان نے 2 شادیاں کی تھیں اور دوسری بیوی سے بھی اس کے 18 بچے تھے اور وہاں بھی ہر بار کم از کم 2 بچے پیدا ہوئے۔ یعنی 6 بار جڑواں بچے جبکہ 2 بار تین بچوں کی بیک وقت پیدائش۔ مجموعی طور پر اس خاندان کے 87 بچے تھے جن میں سے تین پیدائش کے بعد چل بسے جبکہ 84 زندہ رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…