اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پرکشش نظر آنا کس کی خواہش نہیں ۔پلاسٹک سرجری اور مختلف ادویات استعمال کرنے کے بجائے آپ اگر ان غذاؤں کے استعمال میں اضافہ کریں تو حیرت انگیز صلاحیت پائیں گے۔ بیریز: ہر قسم کی بیری اینٹی آکسیڈ نٹس کے باعث آپ کی صحت کیساتھ ساتھ مجموعی شخصیت کی کشش کیلئے بہترین ہیں۔ان کے استعمال سے خلیات کی توڑ پھوڑ کی روک تھام یا وہ عمل سست ہو جاتاہےاور یہ پھل جوڑوں کی سوجن اور درد کو بھی کم کرتے ہیں۔ گاجر: گاجر بینائی کیلئے
بہت مفید ہوتی ہے،اس سبزی میں بیٹا کیروٹین بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ یہ سبزی جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتی ہے جو آنکھوں کی نظر میں بہتری کیلئے بہت مفید ہے ۔اس سبزی کو پکا کر کھانے سے اس کے اجزاء ختم ہو جاتے ہیں اور پھر آپ اس کے غذائی فوائد سے استفادہ نہیں کر سکیں گے۔ ترش پھل: مالٹا یا ترش پھل میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جوآپ کی نوجوانی برقرار رکھنے کیلئے انتہائی اہم ہیں ۔آپ بھی ان غذائوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں جلد فرق محسوس کرینگے۔