بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

صبح اٹھنے کے بعد کیا کریں اور کیا نہ کریں

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ کے دن کا انحصار آپ کی صبح پر ہوتا ہے۔ اگر صبح اٹھتے ہی آپ نے اسے صحت مندانہ طریقے سے گزارا، ایک بھرپور ناشتہ کیا تو آپ کا سارا دن بہت اچھا اور توانائی سے بھرپور گزرے گا۔ لیکن اگر صبح اٹھتے ہی آپ نے کوئی ناگوار یا تھکا دینے والا کام کیا تو یہ آپ کے موڈ کو خراب کردے گا اور آپ کو سارے دن کے لیے تھکن زدہ بنا دے گا۔

یہاں ہم آپ کو صبح نیند سے اٹھنے کے فوراً بعد انجام دیے جانے والے ایسے ہی کچھ افعال بتا رہے ہیں جو آپ لا علمی میں روز صبح اٹھ کر انجام دیتے ہیں جس کے بعد آپ کا پورا دن نہایت خراب گزرتا ہے۔ الارم کا سنوز بٹن ماہرین طب کا کہنا ہے کہ الارم کا سنوز بٹن آپ کی نیند میں خلل ڈالنے والی بدترین شے ہے۔ الارم بجتے ہی سنوز کا بٹن دبانا نہ تو آپ کو اطمینان سے سونے دیتا ہے اور نہ ہی آپ تازہ دم ہو کر اٹھ پاتے ہیں۔ ہر صبح جب آپ کا الارم بجے تو اسے فوراً بند کرتے ہوئے بستر سے اٹھ کھڑے ہوں۔ صبح جلدی اٹھنے کے لیے 5 تجاویز بستر پر مت لوٹیں نیند سے جاگ جانے کے بعد بھرپور انگڑائیاں لیں۔ اس سے آپ کے جسم میں کھنچاؤ پیدا ہوگا اور آپ خود کو تازہ دم محسوس کریں گے۔ اس کے برعکس جاگنے کے بعد بھی اگر آپ سستی سے بستر میں ہی لیٹے رہیں گے اور لوٹنے لگیں گے تو بستر سے نکلنے کے بعد بھی آپ خود کو تھکا ہوا محسوس کریں گے۔ یند سے اٹھنے کے فوراً بعد انگڑائی لیں ای میل دیکھنے سے گریز کریں صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے ای مل چیک کرنا دن کو خراب کردینے والا عمل ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کے ان باکس میں کوئی پریشان کن میل موجود ہو جو آپ کو الجھا دے اور اس کے بعد آپ سارا دن پریشان رہیں۔ اس کے برعکس ای میل کو دن کے درمیانی حصے میں چیک کریں۔ بستر کو درست کریں نیند سے اٹھنے کے بعد درست کیا ہوا اور صاف ستھرا بستر خوش کن اور توانائی کا احساس پیدا کرتا ہے۔

اس کے برعکس بکھرا ہو بستر آپ کے ذہن کو تناؤ اور الجھن کا شکار بنا سکتا ہے۔ گھر سے نکلنے سے پہلے بستر کو ضرور درست کریں۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ شام کو جب آپ واپس آئیں اور آپ کو اپنا بستر صاف ستھرا ملے، تو آپ کے دن بھر کے تناؤ اور تھکن میں کمی ہوگی اور آپ خود کو آرام دہ محسوس کریں گے۔ کافی سے گریز گو کہ کافی ایک فائدہ مند مشروب ہے اور کام کے دوران

اسے پینا کئی فوائد کا باعث ہے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند سے اٹھتے ہی کافی پینا ایک خراب عادت ہے۔ ماہرین کے مطابق صبح 8 سے 9 بجے کے بعد ہمارا جسم کارٹیسول نامی ہارمونز خارج کرتا ہے جو ہمارے جسم میں توانائی پیدا کرتا ہے۔ اس وقت کیفین کا استعمال ان ہارمونز کی پیداوار میں کمی کا سبب بنتا ہے جس کا نتیجہ تھکن اور غنودگی کی صورت میں نکلتا ہے۔ آپ کی پسندیدہ کافی آپ کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟ اندھیرے میں مت جاگیں اگر آپ کوئی کھلاڑی نہیں ہیں۔

اور آپ کو سخت ورزشیں کرنے کی ضرورت نہیں، تو پھر آپ کو صبح کم از کم اس وقت اٹھنا چاہیئے جب روشنی پھیل چکی ہو۔ علیٰ الصبح ایسے وقت میں اٹھنا اجب ابھی اندھیرا باقی ہو، آپ کے دماغ کو تذبذب کا شکار کرسکتا ہے اور وہ نیند کی حالت سے باہر نہیں آ سکے گا۔ روٹین بنائیں ہر روز صبح اٹھ کر ایک مخصوص روٹین کے مطابق کام سر انجام دیں۔ آہستہ آہستہ آپ کا جسم اور دماغ اس روٹین کا عادی ہوجائے گا اور دماغ ایک خود کار طریقے سے کام کرنے لگے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…