ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

انجیر کھانا صحت کے لئے فائدہ مند

datetime 26  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انجیر پاکستان میں ایک عام پھل ہے جس کا ذکر قدیم یونانی اور رومی تاریخ میں بھی ملتا ہے۔ اس زمانے میں اس پھل کو خوشحالی، بانجھ پن سے بچاﺅ اور فراخی رزق کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ انجیر کو خشک یا تازہ کسی بھی شکل میں کھایا جائے، متعدد فائدہ مند اجزاء سے بھرپور یہ سوغات متعدد بیماریوں سے بچانے میں مدد دے سکتی ہے۔ یہ پھل متعدد حوالوں سے

فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور عام صحت کو بھی بہتر بناتا ہے جس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔ بانجھ پن سے تحفظ یہ مردوں اور خواتین دونوں کو بانجھ پن سے تحفظ دیتا ہے، طبی سائنس کے مطابق اس پھل میں موجود منرلز ان ہارمونز کے لیے ضروری ہیں جو بانجھ پن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ بواسیر کے خلاف مفید انجیر قدرتی فائبر سے بھرپور ہے جو کہ بواسیر کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ نظام ہاضمہ کے لیے بہترین انجیر کا استعمال معدے کے تیزاب کو الکلی میں بدل دیتا ہے تو جن افراد کو معدے کے امراض جیسے تیزابیت، بدہضمی اور مرض کروہن کا سامنا ہوتا ہے، ان کے لیے انجیر کھانا فائدہ مند ہوتا ہے، کچھ ہفتوں تک رات کو انجیر پانی میں بھگو کر صبح کھانا ایسے افراد کے لیے مفید ہے۔ قبض دور کرے انجیر میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ آنتوں کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے، جس سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔ امراض قلب سے تحفظ انجیر میں موجود فینول، اومیگا تھری اور اومیگا تھری سکس فیٹی ایسڈز خون کی شریانوں کی صحت مستحکم رکھتے ہیں، فیٹی ایسڈز سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک سے تحفظ ملتا ہے۔ جسمانی توانائی اور اعصاب کے لیے انجیر میں قدرتی وٹامن بی کمپلیکس موجود ہوتا ہے جو کہ اعصاب کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے، اسی طرح وٹامن بی جسمانی توانائی کے لیے بھی بہت ضروری ہے کیونکہ اس کی کمی ہیموگلوبن کی مناسب مقدار نہ بننے کا باعث بنتی ہے، جس کے نتیجے میں جسم تھکاوٹ کا جلد شکار ہوتا ہے جبکہ ۔اکثر سر بھی چکرانے لگتا ہے۔ جسمانی وزن میں کمیہ انجیر میٹابولزم کو قدرتی استحکام فراہم کرنے والا پھل ہے

جو جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے اور اکثر اسے موٹاپے کے شکار افراد کو کھانے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے، تاہم دودھ کے ساتھ اسے کھانا جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ بلڈ پریشر میں کمی انجیر میں موجود کیلشیئم اور میگنیشم خون کی شریانوں کو سکون پہنا کر بلڈ پریشر کوبڑھنے سے روکتے ہیں۔ چینی کی لت سے نجات میں بھی مدد دے ۔

اگر آپ کو چینی یا یوں کہہ لیں میٹھا بہت پسند ہے تو انجیر اس کا صحت مند متبادل ثابت ہوسکتی ہے، اس میں قدرتی مٹھاس کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ کچھ میٹھا کھانے کی خواہش پر قابو پانے میں مدد دے گی جبکہ زیادہ کیلوریز بھی جسم کا حصہ نہیں بنیں گی۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…