منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کیا آج تک پرفیوم کو غلط طریقے سے لگاتے رہے ہیں؟

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پرفیوم استعمال کرنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا اور موسم چاہے خود کو مہکانا ہر ایک کو اچھا لگتا ہے۔ تاہم بیشتر افراد خوشبویات کے استعمال کے حوالے سے زیادہ واقف نہیں ہوتے اور اس وجہ سے مہنگے سے مہنگے پرفیوم کی مہک بھی بہت جلد اڑ جاتی ہے۔ درحقیقت مرد و خواتین کسی پرفیوم کو لگاتے ہوئے چند بڑی غلطیاں کرتے ہیں۔ کیا آپ بھی شیمپو کے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں۔

اور یہی وجہ ہے کہ مہنگے پرفیومز بھی بے اثر محسوس ہوتے ہیں، جس سے ذہنی جھنجھلاہٹ کے ساتھ پیسے بھی ضائع ہوتے ہیں۔ تو جان لیں کہ کہیں آپ بھی تو یہ غلطیاں تو نہیں کررہے۔ کپڑوں پر اسپرے کرنا پرفیوم کو براہ راست کپڑوں پر اسپرے کرنا سب سے بڑی غلطی ہے، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو جان لیں کہ اس کے نتیجے میں خوشبو زیادہ دیر برقرار نہیں رہتی جبکہ لباس پر نشان الگ بن جاتے ہیں جو کافی بدنما محسوس ہوتے ہیں۔ پرفیوم سے جلد کو گیلا کرنا اکثر لوگ اتنے قریب سے پرفیوم کو اسپرے کرتے ہیں، جس سے جلد گیلی ہوجاتی ہے، جو کہ غلط طریقہ ہے۔ پرفیوم کی بوتل اور جسم کے درمیان 5 سے 7 سینٹی میٹر کا فاصلہ ہونا چاہئے، تاہم بہت زیادہ دور کرنے سے بھی آپ بہت زیادہ پرفیوم ضائع کردیں گے۔ بہت زیادہ اسپرے کرنا پرفیوم کا بہت زیادہ اسپرے کرنا عدم اطمینان کا باعث بنتا ہے، درحقیقت ایسا کرنے کی عادت جن لوگوں میں ہوتی ہے، وہ اکثر سردرد کی شکایت بھی بہت زیادہ کرتے ہیں۔ عطر کو ٹھیک طرح نہ لگانا عطر کو نرمی سے نبض پر لگانا چاہئے کیونکہ یہ وہ حصہ ہے جہاں سے جسم سے اضافی حرارت خارج ہوتی ہے جو کہ خوشبو کو بڑھاتی ہے، عطر کو کلائی، ناف یا ہنسلی کی ہڈی پر لگانا چاہئے، دیگر مقامات پر لگانے سے خوشبو بہت جلد اڑ جائے گی۔ کہاں لگانا چاہئے؟ پرفیوم کی خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے اسے کہنی کے اوپر، بالوں یا قمیض کے کالر پر چھڑکیں، اسی طرح گردن اور سینے پر چھڑکاﺅ بھی مہک کو دیر تک برقرار رکھتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…