سونے سے قبل کی چند عام عادات جو پورا دن خراب کردیں

18  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر دن میں آپ کو تھکاوٹ، ذہنی بے چینی یا بیزاری کا احساس ہوتا ہے تو آپ کو طویل مصروفیات کے بعد بستر پر آرام کا خیال ضرور آتا ہوگا۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ سونے سے قبل آپ کی چند عام عادتیں ہوسکتا ہے کہ آپ کے پورے دن کو خراب کرنے کا باعث بن رہی ہوں؟ اچھی نیند جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے۔

سونے سے قبل کے معمولات زندگی کے دیگر پہلوﺅں پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتے ہیں۔ سونے سے قبل ان چیزوں کو کھانے سے گریز کریں شریک حیات سے تنازع حل کرنے کی کوشش شریک حیات سے کسی معاملے پر بحث، وہ بھی سونے سے کچھ دیر قبل نہ صرف نیند کا وقت کم کرتی ہے بلکہ ذہنی طور پر بوجھل پن کا باعث بھی بنتی ہے۔ وہ ایسا وقت ہوتا ہے جب کوئی مسئلہ حل ہوتا نہیں مگر ذہنی طور پر تھکاوٹ کے ساتھ غصے، تناﺅ اور تکلیف کے احساسات کو متحرک کردیتا ہے۔ تو خود کو پرسکون رکھ کر پہلے آرام کریں اور صبح کے وقت ان مسائل کو نمٹائیں۔ چہرے کا خیال نہ رکھنا مانیں یا نہ مانیں مگر بیشتر افراد سونے سے قبل منہ دھونے کی زحمت نہیں کرتے، خواتین سے ہٹ کر جو میک اپ استعمال کرتی ہیں، مردوں کو چہرے کی صفائی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ پسینے کے آثار، آئل اور آلودگی کے اجتماع کو صاف کیا جاسکے۔ ماہرین کے مطابق اگر سونے سے قبل چہرے کی صفائی نہ کی جائے تو یہ عمل وقت کے ساتھ نیند کو متاثر کرنے لگتا ہے، جبکہ قبل از وقت بڑھاپے کے آثار الگ نمایاں ہوجاتے ہیں۔ ورزش کرنا ورزش کرنا صحت کے لیے فائدہ مند ہے مگر سونے سے کچھ دیر قبل ایسا کرنے کا مطلب ہے کہ آپ کی نیند کا دورانیہ جسمانی ضروریات سے کم ہوسکتا ہے، یعنی ورزش کا وقت بہت اہمیت رکھتا ہے، رات گئے ورزش کرنے سے نیند متاثر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ایسا کرنے سے جسمانی گھڑی متاثر ہوتی ہے۔ درحقیقت رات کو سونے سے قبل ورزش کرنے سے جسم کو یہ سگنل ملتا ہے کہ یہ وقت جاگنے اور متحرک ہونے کا ہے اور اس کے لیے سونا مشکل ہوجاتا ہے۔ تمباکو نوشی ہم یہ نہیں کہتے کہ تمباکو نوشی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے تاہم اگر یہ آپ کی عادت ہے تو سونے سے کچھ دیر پہلے اس سے گریز کریں۔

سیگریٹ میں موجود نکوٹین دماغ کو متحرک کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں سونا مشکل ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں اگلے دن مزاج پر چڑچڑے پن اور دماغ پر دھند چھائی رہتی ہے، سونے سے کم از کم 2 گھنٹے پہلے سیگریٹ پینے سے گریز کریں۔ کامیاب افراد کی سونے سے قبل اہم عادات سوشل میڈیا چیک کرنا بیستر پر لیٹ کر سونے سے قبل ایک بار سوشل میڈیا فیڈ دیکھنے کی خواہش بظاہر بے ضرر لگتی ہے۔

مگر ایسا کرنا پرسکون نیند کو مشکل تر ضرور بناسکتا ہے۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق سونے سے قبل سوشل میڈیا پر اسکرولنگ کی عادت سے دماغی ہارمونز میں تبدیلیوں کا سامنا ہوتا ہے اور ایسے ہارمونز خارج ہوتے ہیں جو کہ جسمانی توانائی کو بڑھاتے ہیں اور سونے سے قبل یہ وہ آخری چیز ہوگی، جس کی آپ خواہش کرسکتے ہیں۔ طویل المعیاد بنیادوں پر اس عادت کے نتیجے میں

ڈپریشن اور ذہنی بے چینی جیسے عارضے لاحق ہوسکتے ہیں۔ بستر پر اسمارٹ فونز کا استعمال موبائل فون سے خارج ہونے والی نیلی روشنی ذہن کو بیدار رکھ کر مختلف سنگین امراض جیسے موٹاپے اور کینسر وغیرہ کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ رات گئے منہ چلانا رات گئے کچھ کھانے کی عادت چاہے وہ میٹھا ہو یا نمکین، ایسی کیلوریز جسم کا حصہ بناتی ہیں جو کہ ممکنہ طور پر چربی کی

صورت اختیار کرسکتی ہیں، جس کا نتیجہ موٹاپے کی شکل میں نکلتا ہے اور آگے بڑھ کر ذیابیطس اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ مختصر المدت کے لیے بھی یہ عادت نیند کو متاثر کرنے کا باعث بنتی ہے، کیونکہ جب جسم غذا کو ہضم کررہا ہوتا ہے، ہمارے لیے مناسب آرام ممکن نہیں ہوتا، جس کے نتیجے میں نیند کا معیار خراب ہوتا ہے جبکہ ہاضمہ خراب ہونے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…