بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ناشتے میں یہ کھانا ذیابیطس جیسے مرض کو دور رکھے

datetime 6  ستمبر‬‮  2018 |

سوئیڈن(مانیٹرنگ ڈیسک)ناشتے میں مخصوص غذا کا استعمال زندگی میں ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے خاموش قاتل مرض کا شکار ہونے سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ Chalmers یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتے میں ایک پیالہ دلیہ یا رائی کی روٹی کو روزانہ کھانا ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے مرض کا شکار ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

دہائیوں بعد ذیابیطس کی تعریف میں بڑی تبدیلی تحقیق میں بتایا گیا کہ 50 گرام اجناس جیسے آٹا، جو، رائی، چاول وغیرہ کا روزانہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ 34 فیصد تک کم کرتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ جو لوگ کم کاربوہائیڈریٹس والی غذا کھانا پسند کرتے ہیں، وہ اجناس کے فائدے کو حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں کی جانے والی مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں سے کسی ایک میں بھی اجناس کا کسی قسم کا نقصان سامنے نہیں آیا۔ تحقیق کے دوران 15 سال تک 55 ہزار سے زائد افراد کی غذائی عادات کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق کے آغاز پر لوگوں سے ایک سوالنامے کے ذریعے ان کی غذائی عادات جانی گئیں، جس کے بعد انہیں اجناس کی مقدار کے استعمال کے حوالے سے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کم از کم 50 گرام روزانہ یعنی دلیہ کے ایک پیالے یا رائی کی روٹی کے برابر اجناس کھانے کا عادی تھا۔ محققین نے جائزہ لیا کہ ان رضاکاروں میں سے کتنے اس عرصے کے دوران ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار ہوئے۔ ذیابیطس کی خاموش علامات اور بچاؤ کی تدابیر نتائج سے معلوم ہوا کہ اجناس کا زیادہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو سے بچانے میں مدد دیتا ہے خصوصاً مردوں میں یہ خطرہ 34 فیصد تک کم ہوتا ہے جبکہ خواتین میں 22 فیصد تک۔ محققین کے مطابق نتائج سے واضح ہے کہ یہ غذائی عادات میں معمولی سی تبدیلی بھی صحت کے لیے کتنی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے دی جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…