جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وہ سبزی جو شرابی سے شراب چھڑا دے، آپ کو ہمیشہ جوان بنائے رکھے، حیرت انگیز جادوئی نسخہ

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈھلتی عمر اور چہرے پر اس کے اثرات ، آج کل خواتین تو ایک طرف مرد حضرات بھی کم عمر اور جوان نظر آنے کیلئے طرح طرح کے ٹوٹکے آزماتے نظر آتے ہیں۔ مگر ہم یہاں آپ کو ان ٹوٹکوں اور سائیڈ ایفیکٹ کی حامل کاسمیٹکس اور ادویات سے نجات دلانے اور جوان نظر آنے کا ایسا طریقہ بتانے جا رہے ہیں جس سے اب تک ہزاروں افراد استفسادہ حاصل کر چکے ہیں۔

نباتات میں اللہ تعالیٰ نے بے پناہ فوائد پنہاں رکھےہیں اور ان پر ریسرچ کرنے والے افراد روز ان کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسی ہی ایک سبزی کریلابھی ہے جس کا جوس پینے سے آپ کی عمر جیسے رک سی جاتی ہے اور چہرہ سے آپ کئی برس چھوٹے نظر آنے لگتے ہیں۔ اطبا کریلے کو دافع زہر، دافع بخار، شتہا انگیز ، مقوی معدہ دافع صفرا اور مسہل قرار دیتے ہیں۔ یہ ذیابیطس کا ایک دیسی علاج بھی ہے۔ س میں انسولیں سے مشابہہ ایک مادہ پایا جاتا ہے اسے نباتی انسولیں کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ مادہ خون اور پیشاب میں شوگر کی مقدار کم کرتا ہے ۔ حکماء پچھلے کئی برس سے ذیابیطس کے علاج میں کریلے استعمال کرا رہے ہیں ۔ شوگر کے مریضوں کو چار پانچ کریلوں کا پانی روزانہ صبح نہار منہ پینا چاہیے ۔کریلا خطرناک بیماری بواسیر پر بھی مفید ہے۔ ئے کے تین چمچ پتوں کا جوس ایک گلاس لسی میں شامل کرکے روزانہ صبح ایک ماہ تک پینا بواسیر کا عارصہ دور کرتا ہے ۔ کریلوں کی جڑوں کاپیسٹ بواسیر کے مسوں پر لگانا بھی مفید ہے ۔کریلا کا جوس خون کو صاف کرتا ہے اور کئی طرح کے جلدی امراض میں تریاق کا درجہ رکھتا ہے۔ خون کے متعدد امراض جن میں فساد خون سے پھوڑے ، پھنسیاں نکلنا، خارش، چنبل ، بھگندر، جالندھر شامل ہیں۔ تازہ کریلوں کا جوس ایک کپ، ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر صبح نہار منہ ایک ایک چسکی پینا مفید ہے ۔

پرانے امراض میں یہ علاج چار سے چھ ماہ تک جاری رکھنا پڑتا ہے ۔ کریلا کی جڑیں بھی کئی امراض کیلئے دوا کا درجہ رکھتی ہیں جن میں سانس کی بیماری بھی شامل ہے۔ جڑوں کا ملیدہ ایک چائے کا چمچ ، اسی مقدار میں شہد یا تلسی کے پتوں کا جوس ملا کر ایک ماہ تک روزانہ رات کو پینے سے دمہ ، برونکائٹس ، زکام، گلے کی سوزش اور ناک کے استرکی سوزش کا عمدہ علاج ہے۔

موسم گرما میں عموماََ پسماندہ اور غیر ترقی یافتہ علاقوں میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑنے کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ ہیضہ اور اسہا ل کے ابتدائی مرحلوں میں کریلوں کے پتوں کا تازہ جوس شفاء بخش دوا ہے ۔ چائے کے دو چمچ جو س ہم وزن پیاز کے جوس اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر دینا شافی علاج ہے ۔کریلا نشہ چھڑوانے کا بھی کام آتا ہے۔ کریلے کے پتوں کا جوس شراب

کے بداثرات کا اچھا علاج ہے۔ اب کے زہریلے مادوں کے لئے مؤثر تریاق کا کام دیتا ہے ۔ شراب نوشی سے جگر کو پہنچنے والے نقصان کی بھی اصلاح ہوتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…