جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اکثر مرد بہت جلد گنج پن کا شکار کیوں ہوجاتے ہیں؟

datetime 20  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نے کبھی سوچا کہ عمر بڑھنے پر خواتین کے مقابلے میں بیشتر مردوں کے بال تیزی سے کیوں گرنے لگتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ کچھ مردوں میں بالوں کے گرنے کی شرح زیادہ نہ ہو مگر بیشتر میں یہ بہت نمایاں ہوتی ہے بلکہ کچھ تو نوجوانی میں ہی گنج پن کے شکار ہونے لگتے ہیں۔ خصوصاً سر کے درمیان سے بال گرنا مردوں میں بہت عام ہے۔ مگر یہ بھی جان لیں کہ مردوں کے سر پر سے3 حصوں میں سے بال گرتے ہیں۔

مردوں کے بال گرنے کی 7 عام وجوہات پہلا حصہ پیشانی ہے جہاں سے گنج پن پیچھے کی جانب جانا شروع ہوتا ہے اور یہ لڑکپن سے جوانی کے سفر کے دوران بھی ہوسکتا ہے، عام طور پر اس کی تلافی کچھ عرصے بعد ہوجاتی ہے۔ دوسرا اور اہم حصہ سر کے درمیانی حصے میں ہوتا ہے جس کے دوران درمیان میں گنج پن نمایاں ہونے لگتا ہے جبکہ ارگرد بال موجود ہوتے ہیں۔ تیسرا حصہ سر پیشانی سے آگے سر کا اوپری حصہ ہوتا ہے جس میں بالوں کا گھنا پن ختم ہونے لگتا ہے اور عام طور پر ایسا گنج پن ایشیائی مردوں میں زیادہ دیکھنے میں آتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 70 فیصد مردوں کو زندگی میں گنج پن کا سامنا ہوتا ہے جبکہ خواتین میں یہ شرح 40 فیصد ہے۔ 6 غذائیں جو بالوں کا گرنا روکیں اس کی وجہ ہے ایک عارضہ androgenic alopecia جو کہ موروثی طور پر مردوں میں منتقل ہوتا ہے، جس کے دوران بالوں کی جڑوں میں اینڈروجن ریسیپٹرز (ٹسٹوسیٹرون نامی ہارمون کا ایک حصہ) زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہونے پر بالوں کی جڑوں کی لمبائی گھٹنے لگتی ہے اور ان کو دوبارہ زندہ کرنا مشکل تر ہوجاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مرد خواتین کے مقابلے میں اس عارضے کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ اسی طرح جب مردوں کے بال گرنے لگتے ہیں تو بہت کم وقت میں اتنی تیزی سے گرتے ہیں کہ گنج پن نمایاں ہونے لگتا ہے جبکہ خواتین میں ایسا نہیں ہوتا۔ بچاﺅ کیسے ممکن ہے؟ اگر بال تیزی سے گر رہے ہوں تو بالوں کی جڑوں کو روم سے بچانا ضروری ہوتا ہے یعنی بالوں کو رنگ نہ کریں اور گرمائش سے ہونے والے نقصان سے بچائیں۔ اسی طرح صحت بخش اور متوازن غذا کا استعمال بھی بالوں کی نشوونما بحال کرنے میں مدد دیتا ہے۔ آئرن، زنک، وٹامن ڈی، پروٹین اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور غذائیں بالوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…