منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

آئی چارٹ کے پیچھے چھپی سائنس جانتے ہیں؟

datetime 16  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بینائی کی کمزوری جانچنے کے لیے جب ڈاکٹر سے رجوع کیا جاتا ہے تو چشمے کے نمبر کے تعین کے لیے ایک چارٹ آنکھوں کے سامنے رکھ دیا جاتا ہے، مگر کیا آپ اس چارٹ کے پیچھے چھپی سائنس کو جانتے ہیں؟ درحقیقت یہ ایک ریاضی کا پیچیدہ مسئلہ ہے جو اس آئی چارٹ کی شکل میں ہماری نظروں کے سامنے رکھا جاتا ہے۔ جو کہ انسانی بینائی کا تجزیہ مخصوص تخمینے کی بنیاد پر کرنے میں مدد دیتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ ہم لوگ دنیا کو کیسے دیکھتے ہیں۔

بینائی کو تحفظ دینے والے 14 بہترین طریقے ایک ویب سائٹ دی ورج نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ بینائی جانچنے کے لیے استعمال ہونے والے چارج انسانی بینائی کے ایک پہلو پر توجہ دیتے ہیں یعنی بصری حس کی تیزی کو جاننا۔ اگر آپ نے غور کیا ہو تو ہم لوگ اپنے ارگرد کے ماحول کی باریک تفصیلات دیکھنے کی اہلیت رکھتے ہیں، بالکل کسی کمپیوٹر اسکرین کے ریزولوشن کی طرح، مگر انسانی آنکھ پکسل کی بجائے ڈگری کے پیمانے پر کام کرتی ہے۔ آسان الفاظ میں ہماری آنکھ کے لیے 2 مختلف سمتوں سے 2 پوائنٹس کی جانب آنے والی روشنی کے درمیان فرق کو پکڑنا آسان ہوتا ہے، مگر جب یہ پوائنٹس قریب ہونا شروع ہوجائیں تو بتدریج یہ غیرواضح ہوکر مدغم ہوجاتے ہیں۔ یہ اینگل روشنی کی 2 لکیروں سے بن کر اتنا قریب ہوجاتا ہے کہ ہماری آنکھوں کے لیے ان کا ریزولوشن محدود ہوجاتا ہے۔ صحت مند افراد کی بینائی کسی ڈگری کا 1/16 تک دیکھ لیتی ہے۔ بینائی کی کمزوری کی 6 علامات تو جب ڈاکٹر آئی چارٹ کو پڑھنے کی ہدایت کرتا ہے تو ہمارے بینائی کے سامنے جو الفاظ ہوتے ہیں، ان کا ریزولوشن محدود ہوتا ہے۔ چارٹ کے درمیان میں جو حروف ہوتے ہیں وہ 1/16 ڈگری کے مطابق ڈیزائن کیے گئے ہیں، تو اگر کسی کی نظر تیز ہوگی تو وہ ان الفاظ سے 20 فٹ کی دوری سے بھی سفید خلاءاور سیاہ لیکروں کے درمیان فرق کرنے کے قابل ہوگا۔ آئی چارٹ پر پرفیکٹ 20/20 اسکور کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کی بینائی مثالی ہے، اس کا انحصار رنگوں، کنٹراسٹ اور گہرائی پر ہوتا ہے۔ اسی طرح ہائر ریزولوشن لمٹ ہمیشہ ہی کسی مستقل مسئلے کی علامت نہیں ہوتی۔ ایسے افراد جو اپنے دن اسکرینوں کو گھورتے ہوئے گزارتے ہیں، ان میں کمپیوٹر ویژن سینڈروم نامی مرض ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…