بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

لال بیگوں سے نجات دلانے میں مددگار طریقے

datetime 11  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کئی بار چاہے آپ کا گھر جتنا بھی صاف کیوں نہ ہو پھر بھی لال بیگز کا مسئلہ ختم نہیں ہوتا۔ اور اگر کسی کیڑے مار کمپنی یا شخص کی خدمات حاصل نہ ہوسکیں تو لوگوں کو سمجھ نہیں آتا کہ لال بیگوں سے نجات کیسے حاصل کی جائے۔ یہاں کچھ ایسے عام طریقے بیان کیے جارہے ہیں جو اس حوالے سے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔ ان کی غذا دور کریں لال بیگ گھر میں آپ کو

ڈرانے کی نیت سے نہیں آتے بلکہ وہ غذا کے حصول میں آتے ہیں۔ تو انہیں گھر سے دور رکھنے کا ایک آسان نسخہ تو یہی ہے کہ بچا ہوا کھانا کچن میں مت چھوڑیں۔ اسی طرح گیلی اشیاءبھی انہیں اپنی جانب کھینچتی ہیں، جیسے کسی گملے میں پانی کھڑا رہنا، پائپ سے پانی لیک ہونا، یہاں تک کہ گیلا اسفنج یا کپڑا بھی ان کیڑوں کی پیاس بجھانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ تو ان ذرائع کو ان کی پہنچ سے دور کرنا نہ صرف انہیں گھر میں داخلے سے روکتا ہے بلکہ اگر گھر میں کوئی موجود ہو تو ان کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔ گھر میں سامان پھیلنے نہیں دیں اخبارات کا انبار، ڈبوں کا ڈھیر یا کچرے کا بھرا ڈبا بھی لال بیگوں کو گھروں میں داخل ہونے کے لیے مجبور کردیتا ہے، تو گھر کو منظم رکھنا بھی ان کیڑوں سے دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ داخلے کا راستہ بند کریں لال بیگوں کو گھر میں داخلے کے لیے کھلے دروازے یا کھڑکی کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ایک انچ چوڑی دراڑ سے بھی گھر میں داخل ہوسکتے ہیں، تو گھر میں ان کے ممکنہ داخلی راستوں کو تلاش کریں، خصوصاً تاریک حصے جیسے سنک کے نیچے، کیبنٹ کے اندر یا فریج کے پیچھے۔ جو جگہیں مشتبہ لگے انہیں گلیو سے بند کردیں یا چپکنے والی پٹیاں بھی اس مقصد میں کام آسکتی ہیں۔ لیموں سب سے پہلے چار لیموں کا عرق چھلکوں سمیت 2 لیٹر پانی میں مکس کریں اور پھر فرش کو اس سے دھولیں اور پھر آپ خود لال بیگوں کووہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھیں گے کیونکہ انہیں اس کی خوشبو سے نفرت ہے۔

اسی طرح اگر آپ لیموں کے عرق کی کچھ مقدار فرش پر دہلیکز کے مقام اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں تو یہ چیونٹیوں کو بھی گھر سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ پسی ہوئی کافی ویسے کافی دنیا کے پسندیدہ ترین مشروبات میں سے ایک ہے مگر یہ لال بیگوں کو دور بھگانے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، بس کچھ مقدار میں پسی ہوئی کافی کو لال بیگوں سے متاثرہ جگہ پر ڈال کر دیکھیں ۔

یقیناً آپ کو حیرت ہوگی کہ یہ کیڑے کہاں غائب ہوگئے ہیں۔ سہاگا اور شکر سہاگا اور شکر اس طرح مکس کریں کہ تین حصے سہاگا اور ایک حصہ شکر کا ہو، کیونکہ سہاگا لال بیگوں کو مارنے کے لیے بننے والے اسپرے کی طرح ہی کام کرتا ہے جبکہ شکر چارے کا کام کرتی ہے۔ اس مکسچر سے کسی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ نہیں ہوتا تاہم پھر بھی اسے ایسی جگہ پر ڈالیں جہاں بچوں کے ہاتھ نہ لگ سکے ۔

کچھ گھنٹوں میں لال بیگوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔ بیکنگ سوڈا اور شکر شکر اور بیکنگ سوڈا کو یکساں مقدار میں آپس میں ملائیں اور ان حصوں میں ڈال دیں جہاں لال بیگ بہت زیادہ ہوں، شکر لال بیگوں کو اپنی جانب کھینچے گی اور بیکنگ سوڈا ان کو مارنے کا کام کرے گا۔ لہسن، پیاز اور مرچ ایک لیٹر پانی کو جگ میں لیں اور اس میں ایک لہسن کا ٹکڑا یا پوتھی، ایک چائے کا چمچ سرخ مرچ پاﺅڈر اور ایک پیاز کا پیسٹ شامل کردیں، اس مکسچر کو ایک گھنٹے تک میری نیڈ کریں اور پھر اس میں ایک چائے کا چمچ لیکوئیڈ سوپ کا اضافہ کردیں۔ اس سیال کو ایسی تمام جگہوں ڈالیں جہاں لال بیگ بہت زیادہ ہوں اور ان کیڑوں سے نجات حاصل کرلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…