بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ان 8 طریقوں سے رمضان کے لیے خود کو تیار کریں

datetime 8  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہم میں سے بیشتر افراد کا خیال ہوتا ہے کہ ہم رمضان کے آغاز پر اس مہینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں تاہم اگر منصوبہ بندی کی جائے تو سال بھر کے روزمرہ کے معمولات میں آنے والی اچانک تبدیلی کو قبول کرنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔ رمضان کے روزے اس بار بھی گرم موسم میں آرہے ہیں اور جسم کے لیے اچانک 15 یا 16 گھنٹوں کے لیے بھوک و پیاس برداشت کرنا کافی مشکل بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

تاہم یہاں چند ایسے طریقے دیئے جارہے ہیں جو آپ کے جسم کو روزوں کے لیے کافی حد تک تیار کردیں گے۔ کھانے کا استعمال مناسب یا معتدل مقدار میں کھانا شروع کردیں اور بہت زیادہ خوراک یہ سوچ کر استعمال نہ کریں کہ رمضان کا آغاز ہوگیا ہے۔ درحقیقت ایسا کرنے سے آپ کی اشتہا یا بھوک ہی بڑھتی ہے اور روزے کے دوران بھوک کو برداشت کرنا زیادہ مشکل ہوجاتا ہے۔ جنک فوڈ سے گریز عام طور پر آپ عام دنوں میں ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے عادی ہوتے ہیں اور اگر آپ اس سے ہٹ کر بھی منہ چلانے کے عادی ہیں تو اس سے گریز کریں۔ کیونکہ رمضان کے دوران آپ کے کھانے کے اوقات دو وقت یعنی سحر اور افطار تک محدود ہوجاتے ہیں، اور اگر آپ ان سے ہٹ کر جنک فوڈ اپنے جسم کا حصہ بنائیں گے تو خوراک کی تعداد ایک ہی رہ جائے گی۔ اگر چینی کھانا چھوڑ دیں تو کیا ہوگا؟ کافی کے استعمال میں کمی اگر آپ کافی کے شوقین ہیں اور رمضان کے شروع کے چند روزوں میں سردرد سے بچنا چاہتے ہیں تو کافی کا استعمال کم کرنا شروع کردیں اور کوشش کریں کہ یہ تعداد ایک پر آجائے تاکہ روزے کے دوران اس کی طلب آپ کو زیادہ نہ ستائے۔ تمباکو نوشی سے گریزایسے تمباکو نوش جو رمضان میں بغیر کسی تیاری کے ساتھ داخل ہوتے ہیں انہیں کئی طرح کے تجربات ہوسکتے ہیں جیسے چڑچڑا پن، غصہ، مختلف چیزوں پر توجہ مرکوز کرنا اور دیگر، اس سے بچنے کے لیے ہونا تو یہ چاہئے کہ آپ رمضان سے قبل ہی دن کے اوقات میں تمباکو نوشی کو کم کردیں۔

تاکہ روزے شروع ہونے سے پہلے اس کے لیے تیار ہوسکیں، تاہم ایسا نہیں کیا تو رمضان کے دوران رات کو بھی کچھ دن اس سے گریز کرنے کی کوشش کریں تو ہوسکتا ہے کہ یہ مبارک مہینہ اس بری عادت سے نجات دلانے کا باعث بن جائے۔ جلد ناشتہ رمضان کے دوران ہم بہت جلد اٹھتے ہیں تاکہ سحری کرسکیں اور اس کو چھوڑنا کسی صورت درست نہیں۔ اب تو رمضان شروع ہوچکا ہے۔

تاہم اگلے سال اگر آپ رمضان سے کچھ دن پہلے ہی علی الصبح اٹھ کر ناشتہ کریں تو آپ کا جسم سحری کے لیے قبل از وقت ہی تیار ہوجاتا ہے اور اس وقت منہ چلانا زیادہ مشکل نہیں لگتا جیسے اکثر لوگوں کے لیے ہوتا ہے۔ نیند کو کنٹرول کرنا اگر تو آپ تاخیر سے سونے اور دیر سے اٹھنے کے عادی ہیں تو اس کو ریگولیٹ کرنا شروع کردیں کیونکہ رمضان کے دوران آپ کو سحری کے لیے جلد اٹھنا ہوتا ہے ۔

اس کے لیے یا تو جلد سونے کی عادت اپنانے کی کوشش کریں یا دوپہر کا قیلولہ یا رات کو سونے کی بجائے سحر کے بعد ہی سونے کو عادت بنالیں۔ نیند کی کمی سے ہونے والے 16 نقصانات ذخیرہ رمضان سے قبل ہی کھانے کی منصوبہ بندی آپ کو متعدد مشکلات سے بچا سکتی ہے خاص طور پر رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران جب آپ اپنے معمولات میں ایڈجسٹ ہونے میں مصروف ہوتے ہیں۔

رمضان کے اولین ہفتے کے لیے اپنے سحر اور افطار کا مینو پہلے سے تیار کرلیں، اس اجزاء کی فہرست مرتب کریں جن کی ضرورت پڑسکتی ہے اور انہیں اس وقت ہی خرید کر لے آئیں جب آپ کا جسم توانائی سے بھرپور ہوتا ہے۔ رمضان سے پہلے روزے خود کو رمضان کے لیے تیار کرنے کے حوالے سے اس سے زیادہ طریقہ کار کیا ہوسکتا ہے کہ آپ پہلے سے ہی اس کی مشق شروع کردیں ۔اگر رمضان سے کچھ دن پہلے آپ کچھ روزے رکھ لیں

تو رمضان کے معمولات کو اپنانے میں کافی مدد ملتی ہے۔ اس سے آپ کو گزشتہ سال کسی وجہ سے روزہ نہ رکھ پانے کا کفارہ ادا کرنے کا موقع بھی مل جاتا ہے۔ ڈاکٹر سے رجوع اگر تو آپ کو کسی وجہ جیسے ذیابیطس ، بلڈ پریشر کی وجہ سے اپنی روزہ رکھنے کی صلاحیت پر تشویش ہے تو اپنے ڈاکٹر سے فوری رجوع کرلیں۔ ڈاکٹر زیادہ بہتر بتاسکت ہے کہ آپ کے لیے روزہ رکھنا محفوظ ہوگا یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…