بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

گردے کی پتھری سے نجات کیلئے آسان گھریلو ٹوٹکے

datetime 21  اپریل‬‮  2018 |

کراچی(سی ایم لنکس)گردے کی پتھری کے مرض میں مبتلا افراد اپنے معمولات زندگی اور غذا میں تھوڑی سے تبدیلی یا احتیاط کرکے تکلیف سے نجات پا سکتے ہیں۔ماہرین کی تحقیق کے مطابق ترش،نمکیات اور ترش کیلشیم سے بھرپور غذائیں گردے کی پتھری کی افزائش کا سبب بنتی ہیں،اس لئے انہیں ترک کرنا بہتر ہے۔تحقیق کے مطابق گردے کی پتھری سے نجات کیلئے معمول بنالیں کہ آپ روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی پئیں۔

یہ عمل پتھری کو توڑنے اور پیشاب کے ذریعے اس کے ذرات کے اخراج کا سبب بنے گا۔مرض سے نجات کیلئے نمک (سوڈیم) کی مقدار کم کردیں، ساتھ ہی گوشت، ڈبے میں محفوظ جوس، نوڈلز اور نمکین اسنیک سے دوری بہتر ہے۔تحقیق کے مطابق روزمرہ کی غذا میں کیلشیم فوڈز کی شمولیت جیسے (کم چکنائی کے دودھ کا ایک کپ) بھی گردے میں موجود پتھری کے ترش کیلشیم کے خاتمے کیلئے مفید ہے۔ترش اور نمکیات سے بھرپور غذا جیسے پالک، اسٹرابری، گندم کی بھوسی، چائے اور ڈرائی فروٹ کا استعمال ترک کرکے پتھری کے مرض کے باعث پیشاب کی تکلیف میں کمی کی جاسکتی ہے۔جسم وٹامن سی کو نمکیات میں بدل دیتا ہے جو گردے میں پتھری بناتے ہیں، ایسے میں وٹامن اور منرلز کا استعمال ڈاکٹر سے مشورے کے بعد کیا جائے تو فائدہ مند ہوگا۔چینی بھی ترش کیلشیم پیدا کرتی ہے، لہٰذا گردے کی پتھری کے مرض میں مبتلا افراد چینی سے دور رہیں تو بہتر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…