ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

کیا آپ اس سستی سوغات کے یہ فائدے جانتے ہیں؟

datetime 11  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کھیرے تو ایسی چیز ہے جو سلاد کا حصہ تو ہوتی ہی ہے، اس کو ویسے کھانا بھی بیشتر افراد کو بہت پسند ہوتا ہے۔ کم کیلوریز والی یہ سبزی متعدد غذائی فوائد کی حامل ہوتی ہے، جیسے جسم میں پانی کی مناسب مقدار برقرار رکھنا اور صحت کے لیے درکار قیمتی اجزاءفراہم کرتی ہے۔ اور اگر آپ کو سبزیاں کھانا پسند نہیں تو کم از کم کھیرے ضرور کھالیں گے جس کے فوائد درج ذیل ہیں۔

قبض کشا اور جسم میں پانی کی مقدار مستحکم رکھے کھیرے فائبر اور پانی کا مثالی امتزاج ہیں، اس سبزی کا 95.2 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے اور 140 گرام کھیرے جسم کو 150 ملی لیٹر پانی فراہم کردیتے ہیں، دوسری جانب یہ جسم کو قبض سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں کیونکہ یہ مرض پانی کم پینے اور ڈی ہائیڈریشن کا نتیجہ ہوتا ہے تو جسم کو مناسب مقدار میں پانی اور نہ گھلنے والا فائبر فراہم کرنا اسے ہمیشہ دور رکھتا ہے۔ بلڈ پریشر اور ذیابیطس سے بچاﺅ کھیروں میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کم ہوتی ہے جبکہ اس میں فائبر بھی موجود ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے غذائی پلان کے لیے اچھا اضافہ ہے۔ فائبر کے دیگر فوائد بھی ہیں جیسے بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنا اور بلڈ پریشر کو مستحکم رکھنا وغیرہ۔ صحت مند جلد کھیرے کا بیشتر حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے مگر اس میں وٹامن سی اور caffeic ایسڈ بھی موجود ہے اور یہ دونوں جلد کو خارش سے بچاتے ہیں جبکہ سوجن کم کرتے ہیں۔ اسی طرح یہ دونوں اجزاءپانی کو اکھٹا ہونے سے روکتے ہیں جس سے آنکھوں کی سوجن کم ہوتی ہے۔ اس میں ایک جز ایسا ہوتاہے جو جھریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے، اب اس کے لیے انہیں ٹکڑے کرکے چہرے پر رکھ دیں یا روزانہ کھانا شروع کردیں۔ جسمانی وزن میں کمی کھیروں میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اور فائبر موجود ہوتا ہے، فائبر سے بھرپور غذا صحت مند وزن برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہیں.

چونکہ کھیروں میں کیلوریز بہت کم ہے لہذا بہت زیادہ کھانے سے بھی کچھ زیادہ اثر نہیں پڑتا، بلکہ پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے، جس کے باعث بے وقت کھانے کی عادت پر قابو پانا آسان ہوجاتا ہے۔ بالوں کی نشوونما کھیروں میں موجود سیلیکون اور سلفر بالوں کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں، اس کے لیے اچھا ذریعہ یہ ہے کہ کھیرے کا جوس نکال لیں.

اور اس میں پودینے کے چند پتوں اور گاجروں کا اضافہ کردیں، اس کا اثر بڑھ جائے گا۔ دل کی صحت بہتر کرے کھیروں میں ایسے اجزاءموجود ہیں جو ورم کش خصوصیات رکھتے ہیں اور خون کی شریانوں سے جڑے مسائل کے خلاف مزاحمت میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ کھیرے پوٹاشیم اور میگنیشم کی شکل میں ایسے منرلز جسم کو فراہم کرتے ہیں جو شریانوں کی صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…