بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

صابن کے یہ حیرت انگیز کمالات جانتے ہیں؟

datetime 9  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صابن شیمپو کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا بلکہ روزمرہ میں ہاتھ یا منہ دھونے کے لیے استعمال بھی کیا ہوگا مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ جلد صاف کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ٹکیہ کیا کچھ کرسکتی ہے؟ ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے مگر صابن مکھیاں گھر سے دور رکھ سکتے ہیں، سلائی آسان بنا سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ ایسا کرسکتے ہیں جس کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

تو یہاں اس کے ایسے ہی فوائد جانے جو آپ کو دنگ کردیں گے۔ سر کی خارش سے نجات میں مددگار مفید ٹوٹکے آئرن کی پتیلی کو آنچ سے کالا ہونے سے بچائے اکثر پکوان پکانے کے لیے بڑی پتیلیوں کا استعمال ہوتا ہے اور عام طور پر وہ کھانے تیز آنچ میں بنتے ہیں مگر اس کے نیچے کالی تہہ بننا شروع ہوجاتی ہے جس کو صاف کرنا بتدریج ناممکن ہوجاتا ہے۔ اس مسئلے کی روک تھام کے لیے صابن کو پتیلی کے نچلے حصے سے رگڑیں اور پھر چولہے پر رکھیں۔ ایسا کرنے سے پکانے کے بعد پتیلی کی صفائی زیادہ آسان ہوجاتی ہے۔ پودوں کو کیڑوں سے دور رکھے صابن کا ایک ٹکڑا کسی پانی بھرے برتن میں ڈال دیں ، جب وہ جھاگ دار ہوجائے تو اس سلوشن کو اسپرے بوتل میں ڈال کر پودے کے پتوں پر چھڑک دیں۔ بدبو دار جوتوں کی بو دور کرے اگر جوتوں میں بو بس گئی ہے تو پیکٹ میں بند صابن کی بار کو اس کے اندر رکھ دیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، صبح وہ بو غائب ہوچکی ہوگی۔ ہیئر کنڈیشنر کے 11 حیرت انگیز استعمال لباس سے بو دور کریں اپنے کپڑوں کو گرمیوں میں بو سے بچانا چاہتے ہیں تو الماری میں پیکٹ میں بند صابن کی ٹکیہ رکھ دیں، وہ بو تو دور کرے گی ہی ایسے کیڑوں کا خاتمہ بھی کردے گی جو اسے نقصان پہنچا سکتے ہو۔ کیڑوں کے کاٹنے سے ہونے خارش دور کرے اگر کسی کیڑے نے کاٹ لیا ہے اور جلن محسوس ہورہی ہے خصوصاً سونے کی کوشش کے دوران، تو صابن کی ایک بار کو متاثرہ حصے پر رکھیں اور رگڑیں، جلن میں فوری ریلیف محسوس ہوگی۔

مکھیاں دور کریں صابن کا پانی متعدد طریقوں سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، خصوصامکھیاں ختم کرنے کے لیے۔ صابن کا ایک ٹکڑا ایک باﺅل پانی میں ڈال دیں اور اسے کسی لائٹ کے نیچے رکھ دیں۔ مکھیاں اس پانی کی جانب کھینچی آئیں گی اور ڈوب کر مرجائیں گی، ایسا طریقہ گھر کے مختلف حصوں میں اپنا کر ان کیڑوں سے نجات پائی جاسکتی ہے۔ سلائی آسان بنائے کچھ اقسام کے کپڑوں سے سوئی کو گزارنا مشکل ہوسکتا ہے۔

تو اسے آسان بنانے کے لیے سلائی سے پہلے سوئی کو صابن میں گھونپ دیں۔ زپ ٹھیک کریں اگر زیپ پھنس گئی ہے تو اسے ٹھیک کرنے کے لیے صابن کو اس پر رگڑیں اور بس۔ انگلی میں پھنس جانے والی انگوٹھی نکالیں اگر انگلی میں انگوٹھی پھنس گئی ہے اور تکلیف کا احساس ہورہا ہے تو اسے نکالنے کے لیے صابن کو انگلی پر رگڑیں اور پھر دھولیں، انگوٹھی پھسل کر نکل جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…