بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

گرمیوں میں جسمانی بو سے بچنے میں مددگار ٹوٹکے

datetime 4  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے تاہم اکثر افراد میں یہ جسمانی بو کا باعث بنتا ہے۔ موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور اب ہر گزرتے دن کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافے کا ہی امکان ہے۔ ویسے یہ جان لیں کہ پسینہ بے بو ہوتا ہے درحقیقت سطح پر موجود بیکٹریا کا رابطہ پسینے سے ہوتا ہے تو جسمانی بو پیدا ہوتی ہے۔ پسینے کی ناگوار بو سے نجات کا آسان نسخہ اس موسم میں اگر آپ کو بھی بہت زیادہ پسینہ آتا ہے یا بو کے مسئلے کا سامنا ہے تو اس سے نجات بہت آسان ہے۔

جس کے آسان طریقے یہاں بتائے جارہے ہیں۔ کلون سے مدد لیں کلون بنیادی طور پر پانی پر مشتمل ہوتا ہے یا معمولی مقدار میں الکحل اس میں شامل ہوتا ہے، تو اس کا چھڑکاﺅ زیادہ پسینہ آنے پر بھی جسمانی بدبو کو دبا کر رکھتا ہے۔ عرق گلاب عرق گلاب کو نہانے کے پانی میں شامل کرنا پسینے سے پیدا ہونے والی بو کو دور کرتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر ٹھنڈک پہنچانے میں مددگار اور فطرت کا پرفیوم ہے۔ جسمانی بو کو ناگوار بنانے والی غذائیں نہانے کے پانی میں کلون نہانے کے پانی میں کلون کا اضافہ کرنا بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، یا نہانے کے آخری ڈونگے میں اس کی کچھ مقدار کا اضافہ کریں جو کہ ٹھنڈک بھی پہنچاتا ہے۔ بیکنگ سوڈا بیکنگ سوڈا بھی جسمانی بو کی روک تھام میں مدد دیتا ہے، بیکنگ سوڈا اور پانی کا پیسٹ بنائیں اور اسے مختلف حصوں جیسے بغلوں، پیروں اور ہاتھوں پر لگانا بو پیدا کرنے والے بیکٹریا کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔ آلو کے ٹکڑوں کو بھی ان جسمانی حصوں پر رگڑنا فائدہ مند ہے جہاں بو جلد پیدا ہو جاتی ہے۔ پھٹکری ایک چائے کے چمچ پھٹکری کا نہانے کے پانی میں اضافہ بھی اس حوالے سے مدد دیتا ہے، اس میں پودینے کے چند پتوں کو پیس کر بھی شامل کریں۔ ٹی ٹری آئل2 قطرے اس تیل کو 2 کھانے کے چمچ پانی یا عرق گلاب میں شامل کریں اور اسے روئی کی مدد سے بغلوں پر لگالیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…