اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کیا چکن صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چکن کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے یا نہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو متعدد افراد کے ذہن میں آتا ہے کیونکہ اس سفید گوشت کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ اور پکانے میں آسانی چکن کو پسندیدہ غذاﺅں میں سے ایک بنا دیتا ہے۔ تو یہاں طبی ماہرین کی رائے جانیں جن کے بقول چکن پروٹین، صحت مند چربی، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور گوشت ہے، جس کے فوائد درج ذیل ہیں۔

چکن کے خراب گوشت کو پہچاننے میں مددگار علامات پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ پروٹین امینو ایسڈ سے بننے والا جز ہے جو کہ مسلز بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ چکن پروٹین کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو کہ مسلز بنانے کے ساتھ ساتھ جسم کے دیگر حصوں جیسے خلیات اور ہڈیوں کی ساخت اور مرمت کے لیے مدد دیتا ہے جبکہ زہریلے مواد کے اخراج کو یقینی بناتا ہے۔ مزاج پر خوشگوار اثرات چکن میں ایک امینو ایسڈ ٹرائیپتھون پایا جاتا ہے جو کہ ریلیف اور سکون کا احساس پیدا کرتا ہے۔ چکن کو کھانے سے دماغ میں سیروٹونین نامی کیمیکل کی مقدار بڑھنے کا بھی امکان ہوتا ہے جو کہ مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔ امراض کے خلاف مزاحمت چکن سیلینیم کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے، یہ ایسا اینٹی آکسائیڈنٹ ہے جو کہ عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے امراض بشمول جسمانی ورم، خون کی شریانوں اور دماغی مسائل وغیرہ کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اسی طرح یہ جز خلیات کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز کے خلاف بھی مزاحمت کرتا ہے۔  زیادہ چکن کھانا صحت کے لیے فائدہ مند؟ کولیسٹرول کی سطح مستحکم رکھنے میں مددگار چکن میں وٹامن بی تھری پایا جاتا ہے جو کہ جسم میں کاربوہائیڈریٹ کو توانائی میں بدل کر صحت مند جسمانی خلیات کو مستحکم رکھتا ہے۔ اسی طرح صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاکر امراض قلب کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔

میٹابولزم کو بہتر کرے چکن میں موجود وٹامن بی سکس یا پیرا ڈائی آکسین میٹابولک پراسیس کو مدد دیتا ہے، اس وٹامن کے بغیر اعصابی نظام، میٹابولزم اور جسمانی دفاعی نظام مناسب طریقے سے کام نہیں کرپاتے۔ انتباہ چکن صحت بخش ضرور ہوسکتا ہے مگر احتیاط کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور درست جگہ سے لینا ضروری ہے کیونکہ اس میں موجود مختلف بیکٹریا فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتے ہیں۔ چکن کو پکانے کے لیے ہمیشہ زیادہ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے، اگر وہ تھوڑا سا بھی کچا رہ جائے تو فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اسی طرح کچے چکن کو دیگر غذاﺅں سے الگ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ نقصان سے بچا جاسکے۔ چکن کو ہاتھ لگانے پر ہاتھوں کو لازمی دھونا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…