ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ایک انتہائی عام عادت جو بانجھ پن کا خطرہ بڑھائے

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل بانجھ پن ایک سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے اور بیشتر جوڑے اس کی وجہ سے پریشانی کا شکار رہتے ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ اس کی وجہ لوگوں کی ایک انتہائی عام عادت ہوسکتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ بوسٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں انتباہ کیا گیا کہ روزانہ میاں یا بیوی میں سے کسی کی جانب سے بھی ایک یا اس سے زائد میٹھے مشروبات یا سافٹ ڈرنکس پینا حمل کے امکانات کم کرتا ہے یا بانجھ پن کا خطرہ پیدا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں : 6 غذائیں جو بانجھ پن سے بچائیں محققین کا کہنا تھا کہ ہم نے میٹھے مشروبات اور بانجھ پن کے درمیان مثبت تعلق دریافت کیا ہے جو کہ دیگر عناصر بشمول موٹاپا، کیفین، الکحل یا تمباکو نوشی کے استعمال اور مجموعی غذائی معیار سے ہٹ کر ہے۔ تحقیق میں کہا گیا کہ جو جوڑے بچوں کے خواہشمند ہیں انہیں ان میٹھے مشروبات کا استعمال انتہائی کم کردینا چاہئے جو کہ صحت پر دیگر مضر اثرات بھی مرتب کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق بانجھ پن کا باعث بننے والے عناصر کی شناخت سے جوڑوں کے لیے والدین بننے کی خواہش جلد پوری کرنا ممکن ہوتا ہے جبکہ وہ ذہنی تناﺅ اور علاج پر ہونے والا خرچہ سے بھی بچتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران پانچ ہزار افراد کا جائزہ لیا گیا اور ان کے طرز زندگی، غذائی عادات وغیرہ کے بارے میں جانا گیا اور یہ سلسلہ ایک سال تک جاری رکھا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ میٹھے مشروبات کے عادی مردوں اور خواتین میں بچوں کی پیدائش کا امکان اوسطاً بیس فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : نیند کی کمی سے ہونے والے 16 نقصانات تحقیق کے مطابق جو خواتین ایک دن میں ایک سافٹ ڈرنک پیتی ہیں، ان میں حمل کا امکان 25 فیصد تک جبکہ مردوں میں 33 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ انرجی ڈرنکس کا استعمال بھی بچوں کی پیدائش میں رکاوٹ بن سکتا ہے تاہم اس مشروب کے نتائج لوگوں کی کم تعداد کو دیکھ کر مرتب کیے گئے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل میں شائع ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…