جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

انگور ذہنی صحت کے لیے بہترین

datetime 5  فروری‬‮  2018 |

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی غذا میں انگور کو شامل کرکے آپ دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں کیونکہ اس پھل میں ہائے جانے والے اجزاءڈپریشن جیسے ذہنی عارضے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ایشکن اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور میں موجود قدرتی اجزاءڈپریشن کی سطح کم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : انگور کھانا دماغ اور بینائی کے لیے فائدہ مند تحقیق کے مطابق انگور میں موجود پولی فینولز مرکب ان دماغی حصوں کے ورم کو ہدف بناتے ہیں جو ڈپریشن اور ذہنی تشویش کا باعث بنتے ہیں اور موجودہ دور میں کروڑوں افراد اس کے شکار ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اس وقت دستیاب سکون آور ادویات دماغ کے مخصوص میں ورم کی روک تھام میں زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوتیں بلکہ ان حصوں کو ہدف بناتی ہیں جو کہ سیروٹونین، ڈوپامائن اور دیگر نیورو ٹرانسمیٹرز کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔ اس سے قبل ماضی میں یہ بات سامنے آچکی تھی کہ انگور میں موجود پولی فینولز ڈپریشن کے حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، مگر اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔ یہ بھی پڑھیں : انگور دانتوں کے امراض سے بچاؤ کے لیے مفید اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انگور میں موجود بائیو ایکٹیو غذائی پولی فینول ڈپریشن کا باعث بننے والے ذہنی تناﺅ کے خلاف موثر مزاحمت کا باعث بنتا ہے۔ چوہوں پر اس حوالے سے کیے جانے والے تجربات میں کامیابی ہوئی اور محققین نے دریافت کیا کہ انگور کے دو اجزا ڈپریشن کے خلاف موثر طریقے سے مزاحمت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…