ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سوائن فلو میں مبتلا مریضوں کیلئے انتہائی مفید نسخہ،بس یہ 3 چیزیں استعمال کریں اور خطرناک بیماری سے چھٹکارا پائیں

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پنجاب میں سوائن فلو کے مریضوں میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے حکومت پنجاب خصوصی اقدامات کرے۔ تیز بخار ، نزلہ ، کھانسی ، جسم میں درد ، جسم ہونٹوں اور انگلیوں کا نیلا ہونا سانس لینے میں مشکل سوائن فلو کی علامات ہیں اگر تیز بخار (102ڈگری سے زیادہ ) تین دن میں نہ اترے تو یہ تشویش کی بات ہے۔ معالجین کے کہنے کے مطابق آج کل سوائن فلو کا خطرہ شدید ہے۔ اس لیے اگر کسی کو

فلو کی علامات ہیں تو اسے چاہیے کہ وہ دیگر لوگوں کو (گھر والوں سے بھی) الگ ہو جائیں۔ کھانستے اور چھینکتے وقت زیادہ احتیاط سے کام لیں ۔ ضروری ہے کہ ایک شخص سے دوسرے شخص کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ ہو ایسے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں ، جو ٹشو استعمال کریں اسے احتیاط سے ضائع کردیں، رومال کو جراثیم کش پانی سے دھوئیں۔ سوائن فلو کا وائرس بہت نازک ہوتا ہے ۔ 7ڈگری درجہ حرارت یا صابن سے زیادہ ہو جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈو یژن پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض ،پروفیسر حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری، حکیم امجد وحید بھٹی ، حکیم حامد محمود، حکیم فیصل طاہر صدیقی ، حکیم محمد ابوبکر، حکیم محمد احمد، حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام سوائن فلو کے حولے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جن کو یہ علامات ہوں کے لیے بہتر ہے کہ وہ عوامی مقامات، سکولوں ، بسوں اور ہسپتالوں کے او ، پی ،ڈیز میں جانے سے گریز کریں ۔ ضرورت اس بات کی ہے حکومت ایسے افراد کو ڈاکٹروں اور معالجین سے مشاورت کے لیے ٹول فری فون نمبرز کا اعلان کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سوائن فلو سے سب سے زیادہ خطرہ ہیلتھ کئیر ورکرز کو ہوتا

ہے ۔ سوائن فلو کی ویکسینیشن کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کی بھی زیادہ ہیلتھ کئیر ورکز کو ہوتی ہے تاہم حاملہ خواتین ، چھ ماہ سے کم عمر کے بچے ، دمہ کے مریض اور بہت زیادہ موٹے افراد کو بھی یہ ویکسین لگوا لینی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ چینی طریقہ علاج کے معالجین لوگوں کو یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ لہسن ایچ ون این ون

انفلونزا سے بچاؤ میں مفید ہے ۔ چینی طریقہ علاج کے ایک معالج کہتے ہیں کہ وہ اپنے مریضوں کو نزلہ زکام سے بچاؤ کے لیے روزانہ تھوڑی مقدار میں لہسن کھانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ لہسن انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا اور اس سے وہ ایچ ون این ون وائرس سے بچ سکتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے جاپان اور جنوبی کوریا سمیت کئی ایشیائی ممالک میں معالجین سونف، پودینہ، ادرک کا قہوہ پینے کا مشورہ دیتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…