جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ہر روز 2ٹماٹر کھائیں ان جان لیوا بیماریوں سے چھٹکارا پائیں ،امریکی ماہرین کا تحقیق کے بعد مشورہ

datetime 22  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے افراد جو دن میں کم از کم 2 ٹماٹر کھاتے ہیں وہ پھیپھڑوں کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ٗریاست بالٹی مور کے مرکز برائے صحت کے ماہرین کے مطابق ٹماٹر تمباکو نوشی ترک کرنے والے افرادکیلئے بھی فائدہ مند ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر کے فوائد ان افراد میں بھی دیکھے گئے ہیں جو کھانے کے تین حصوں میں تازہ پھلوں بالخصوص

سیب کا استعمال کرتے ہیں۔یورپ میں ماہرین نے انسانی صحت اور پھلوں کے درمیان گہرے تعلق کا مشاہدہ کرنے کیلئے 2002ء میں ایک سروے کیا ، جس میں جرمنی، انگلینڈ اور ناروے کے تقریباً 680 افراد نے شرکت کی تھی اور سروے2 مراحل پر مشتمل تھا۔پہلے مرحلے میں ان افراد سے سوالنامہ حل کرایا گیا، جس میں ان کی عمر ٗ قد ٗ وزن ٗ جنس ٗ آمدنی خوراک، صحت اور جسمانی سرگرمی سے متعلق سوالات تھے۔

دوسرے مرحلے میں ان افراد کے پھیپھڑوں کے دو اقسام کے ٹیسٹ کئے گئے تھے، جس میں ایک شخص 6 سیکنڈ میں ناک کے ذریعے کتنی ہوا اندر کھینچتا اور ایک سیکنڈ میں کتنی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتا ہے۔10برس بعد ان افراد کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیاتو سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ اس عرصے کے دوران جن افراد نے زیادہ پھل

بالخصوص ٹما ٹر کا استعمال کیا ان کے پھیپھڑے زیادہ صحتمند اور بہتر کام کر رہے تھے یہاں تک کہ تمباکو نوشی سے متاثرہ پھیپھڑوں کی صحت بھی بہتردکھائی دی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اورٹماٹر کے استعمال کے مثبت اثرات پھیپھڑوں کے ساتھ سانس کی دائمی امراض پر بھی نظر آئے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…