جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

2نوجوانوں نے اپنی کار میں پٹرول کی جگہ کوکا کولا ڈالنے کا تجربہ کیاجونہی بوتل انجن میں ڈالی وہ ہو ا کہ دونوں کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) دنیا بھر کے نوجوان آئے روز کچھ نہ کچھ نیا کرنے کا سوچتے رہتے ہیں اور اسے انجام بھی دیتے رہتے ہیں تاہم ایسے عجیب و غریب تجربات میں کبھی تھوڑا بہت نقصان بھی اٹھانا پڑتاہے تو کبھی کامیابی قدم چومتی ہے تاہم ان نوجوانوں نے اپنی گاڑی کی ٹینکی کوکوکا کولا سے بھر دیا اور اس کا نتیجہ جاننے کیلئے انوکھا تجربہ بھی کر ڈالا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان نوجوانوں نے گاڑی کی ٹینکی کوکوکا کولا سے بھرنے کے بعد گاڑی سٹارٹ کی جو کہ نارمل انداز میں سٹارٹ ہوئی جس کے بعد سڑک پر دوڑانا شروع کر دیا تاہم گاڑی ابتدائی طور پر 1 منٹ ٹھیک ٹھاک دوڑتی رہی لیکن اچانک اس کے بونٹ میں سے عجیب و غریب آوازیں آنا شروع ہو گئیں جو کہ کوکا کولا کی بوتل ڈالنے کے باعث ہوا ،ایسا محسوس ہونے لگا جیسے گاڑی میں موجود گیس اور کوکا کولا کی بوتل کے درمیان کوئی کیمیکل ری ایکشن ہوا اور کچھ اچھلنے جیسا بھی محسوس ہوا۔اس کے فوری بعد گاڑی نےانجن چیک کی لائٹ کو آن کر دیا جس کا مطلب ہے کہ اپنی گاڑی کا انجن جتنی جلدی ہو سکے سروس کروائیں ، پھر گاڑی کی رفتار آہستہ آہستہ کم ہونا شرو ع ہو گئی اور ایک موڑ پر آ کر گاڑی مکمل طور پر بند ہو گئی جس کے بعد ان نوجوانوں نے اسے سٹارٹ کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ سٹارٹ نہیں ہوئی ۔نوجوان لڑکے گاڑی کو دھکا لگاتے ہوئے وہاں سے چل دیئے اور اپنی گاڑی کی مرمت کروانے پر 1500 ڈالر خرچ کیے جوکہ پاکستانی ڈیڑھ لاکھ سے زائد بنتے ہیں۔ایسی غلطی آپ نہ کیجئے گا ورنہ یہ سب کچھ آپ کیساتھ بھی ہو سکتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…