پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

ایک کپ چائے روزانہ آنکھوں کیلئے فائدہ مند

datetime 16  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو چائے پینے کے لیے کسی جواز کی ضرورت نہیں تاہم اگر آپ اسے پسند نہیں کرتے تو جان لیں کہ یہ گرم مشروب آنکھوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔جی ہاں واقعی اور یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔تحقیق کے مطابق دن بھر میں ایک کپ گرم چائے پینا بھی آنکھوں کے سنگین مرض کالے یا سبز موتیا کے شکار ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟موتیا کی ان اقسام میں آنکھ کے اندر کے سیال مادے کا دباﺅ بڑھ جانے سے سخت تکلیف ہوتی ہے جبکہ بینائی سے محرومی کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، اور اسی وجہ سے دنیا بھر میں اندھے پن کی بڑی وجہ بھی ہے جو اب تک ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کرچکی ہے۔تحقیق کے دوران دس ہزار افراد پر ہونے والے ایک سروے، جسمانی معائنے اور خون کے نمونوں سمیت دیگر ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ چائے پینے کی عادت موتیے کی ان خطرناک اقسام کا خطرہ کم کردیتی ہے اور ان میں اس مرض کا امکان اس مشروب سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں 74 فیصد کم ہوتا ہے۔یہ بھی پڑھیں : سبز چائے صحت کیلئے بہتر یا سیاہ چائے؟تاہم محققین کا کہنا تھا کہ یہ فائدہ کافی، آئس ٹی یا سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے نہیں ہوتا، بلکہ صرف کیفین والی گرم چائے ہی آنکھوں کی صحت کیلئے فائدہ مند ہے۔محققین نے کہا کہ یہ ایک تجزیاتی تحقیق ہے تو ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ چائے کی وجہ سے یہ فائدہ کیوں ہوتا ہے یا اصل وجہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ چائے میں اینٹی آکسائیڈنٹس، ورم کش اور دماغی تحفظ کے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو امراض قلب، کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں، وہی ممکنہ طور پر آنکھوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے برٹش جرنل آف Ophthalmology میں شائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…