منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

اگر آپ مصنوعی دانت استعمال کرتے ہیں تو اس خطرناک بیماری سے آپکو کوئی نہیں بچا سکتا،نئی تحقیق میں سنسنی خیز انکشاف

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

لندن(این این آئی)مصنوعی دانتوں کی بتیسی کا استعمال ہڈیوں کی کمزوری بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔کنگز کالج لندن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مصنوعی بتیسی کے استعمال کی وجہ سے مخصوص غذائوں کا استعمال نہ کرنا اس کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے کیونکہ اس وجہ سے اہم غذائی عناصر جسم کا حصہ نہیں بن پاتے۔تحقیق کے مطابق اگرچہ مصنوعی

بتیسی چبانے کے عمل کو بہتر کردیتی ہے مگر اس کے چبانے کی طاقت قدرتی دانتوں کے مقابلے میں بہت زیادہ کم ہوتی ہے۔تحقیق کے مطابق بیس سے کم قدرتی دانتوں والے افراد، چاہے مصنوعی بتیسی استعمال کریں یا نہ کریں، وہ صحت بخش اجزاء کا استعمال کم کرتے ہیں، جس کی وجہ مخصوص غذائوں کو صحیح طرح چبانے میں ناکامی ہوتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اڈھیر عمر یا معمر افراد کو نہ صرف اپنے چبانے کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے بلکہ کھانے کو موثر طریقے سے بھی چبانا چاہیے، تاکہ مسلز کے حجم کے لیے ضروری اجزاء جسم کا حصہ بن سکیں اور جوڑوں کے امراض کا خطرہ کم ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ منہ کی صحت اور ہڈیوں کی کمزوری کے درمیان تعلق پر پہلے زیادہ کام نہیں کیا گیا۔تحقیق کے مطابق مصنوعی دانتوں کا استعمال مسلز اور ہڈیوں کی کمزوری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس تحقیق کے دوران پچاس سال یا اس سے زائد عمر کے 18 سو افراد کی صحت کا جائزہ لیا گیا جو مصنوعی دانتوں کا استعمال کرتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…