ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

اگر آپ چھوٹے قد کی وجہ سے پریشان ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں اورواضح فرق دیکھیں

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انسان کا قد اس کی شخصیت کا اہم حصہ ہوتاہے۔ قد بڑھانے کا بہترین اور کارآمد طریقہ صحیح ورزش اور متوازن غذا ہے۔ورزش کرنے سے پٹھے کھنچتے اور مضبوط ہوتے ہیں جبکہ صحیح غذا کے استعمال سے وہ ہارمونز نشوونما پاتے ہیں جو قد بڑھنے میں کردارادا کرتے ہیں۔یوں تو قد کا اصل تعلق جینیاتی بناوٹ سے ہوتاہے لیکن اگر جسم کو مناسب غذا نہ ملے یا ورزش نہ کی جائے تو بھی قد چھوٹا رہ جانے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

مندر جہ ذیل ورزشیں آپ کا قد بڑھانے میں مدد کرسکتی ہیں۔ان کو ہفتے میں دو سے 3بارضرور کیجیئے۔ لٹکنا کشش ثقل آپ کے قد پر اثر انداز ہوکر آپ کے جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی کو سکیڑ دیتی ہے۔ لٹکنے سے اس اثر کو کم کیا جاسکتاہے۔کسی راڈ یا اونچی چیز کو پکڑ کر لٹکنے سیی جسم کا نچلا حصہ ریڑھ کی ہڈی کوکھینچتاہے۔اس عمل سے قد میں ایک سے دو انچ تک اضافہ ہوسکتاہے۔البتہ اس کا اثر فوراً ظاہر ہونا شروع نہیں ہوتا۔ ایسی جگہ لٹکنا چاہیے جہاں پر آپ کے جسم کو آگے پیچھے حرکت کرنے کی جگہ ملے۔ خشکی پر تیرنا اس ورزش سے آپ کی پشت کے نچلے حصے پر زور پڑتاہے۔اس ورزش کے لیے سب سے پہلے پیٹ کے بل لیٹ جائیں۔اب اپنے بازووں کو مو ڑ کر ہتھیلیوں کا رخ زمین کی جانب کریں۔اب اپنے بائیں بازو کو دائیں بازو سے اونچا کریں۔ ٹانگوں کوسیدھا رکھتے ہوئے دائیں ٹانگ کو جس حد تک ہوسکے ہوا میں اٹھائیں۔اسی پوزیشن میں 4سیکنڈز تک رہیں پھر اپنے دوسرے بازو اور ٹانگ کیساتھ یہی عمل دہرائیں۔اس پریکٹس کو 4سیکنڈز سے بڑھا کر 20سیکنڈز تک لے جانے کی کوشش کریں۔اس سے نہ صرف آپ کا قد بڑھے گا بلکہ آپ کا جسم شیپ میں بھی آجائے گا۔ کوبرا اسٹریچ اس ورزش سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی مضبوط ہوتی ہے۔اس سے پٹھوں میں لچک پیدا ہوتی ہے۔

اپنا منہ زمین کی طرف کرکے لیٹ جائیں۔ہتھیلیاں بھی زمین پر رکھ دیں۔اب ہتھیلیوں کی مدد سے اپنی کمر کو اٹھائیں۔ٹھوڑی اور منہ کو سامنے کی طرف رکھیں۔ٹانگوں کو نہ ہلائیں۔ کمر اور ریڑھ کی ہڈی کو جتنا پیچھے کی طرف کھینچ سکتے ہیں کھینچیں۔اسی طرح 5سے 30سیکنڈز تک رہیں پھر جسم کو پہلے والی پوزیشن پر لے آئیں۔اس عمل کو 3سے 4بار دہرائیں۔ ٹوئسٹ ٹوئسٹ کئی اقسام کے ہوسکتے ہیں۔سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ کمر کے بل لیٹ جائیں۔

گھٹنوں کو موڑ لیں اور پاوں کو زمین پر رکھ دیں۔اب بائیں گھٹنے کو دائیں ہاتھ سے پکڑ کر دونوں گھٹنوں کو دائیں طرف کھینچیں اور اسی طرح دائیں گھٹنے کو بائیں طرف سے پکڑ کر بائیں جانب کھینچیں۔ پیلوس شفٹ یہ ایک بے حد آسان و رزش ہے جس سے آپ کے جسم میں کھینچاو پیدا ہوتاہے۔قدلمبا کرنے میں یہ ورزش کافی کارآمد ہے۔اس سے آپ کاجسم شیپ میں آتاہے۔کمر کے بل زمین پر لیٹ جائیں۔بازووں اور کندھوں کو زمین پر سیدھا رکھ دیں۔اب اپنے پیروں کو کولہے کے قریب لے کر جائیں۔اپنی کمر کو موڑ کر کولہے اٹھائیں اور اوپر کی طرف لے کر جائیں۔اس پوزیشن میں 20سے 30سیکنڈز تک رہیں۔اس سے جسم میں لچک بھی پیدا ہوگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



 عمران خان بھٹو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…