اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اگر آپ جوان رہنا چاہتے ہیں تو ان دس غذاؤں کے استعمال میں اضافہ کر لیں

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان کی صحت کا اثر ان کی عمر اور شخصیت پر بھی پڑھتا ہے۔جتنی اچھی آپ کی صحت اور غذاء ہوگی اتنی ہی آپ کی پر کشش شخصیت بنانے کیساتھ آپ کم عمر بھی نظر آئیں گے۔پلاسٹک سرجری اور مختلف ادویات استعمال کرنے کے بجائے آپ اگر ان دس غذاؤں کے استعمال میں اضافہ کریں گےتو حیرت انگیز صلاحیت پائیں گے۔

بیریز:
ہر قسم کی بیری اینٹی آکسیڈ نٹس کے باعث آپ کی صحت کیساتھ ساتھ مجموعی شخصیت کی کشش کیلئے بہترین ہیں۔ان کے استعمال سے خلیات کی توڑ پھوڑ کی روک تھام یا وہ عمل سست ہو جاتا ہے اور یہ پھل جوڑوں کی سوجن اور درد کو بھی کم کرتے ہیں۔
گاجر:
گاجر بینائی کیلئے بہت مفید ہوتی ہے،اس سبزی میں بیٹا کیروٹین بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔یہ سبزی جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتی ہے جو آنکھوں کی نظر میں بہتری کیلئے بہت مفید ہے ۔اس سبزی کو پکا کر کھانے سے اس کے اجزاء ختم ہو جاتے ہیں اور پھر آپ اس کے غذائی فوائد سے استفادہ نہیں کر سکیں گے۔
ترش پھل:
مالٹا یا ترش پھل میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جوآپ کی نوجوانی برقرار رکھنے کیلئے انتہائی اہم ہیں ۔وٹامن سی کی ترش پھلوں میں وافر مقدار موجود ہوتی ہیں۔
ان میں بائیو فلیونوئیڈز نامی جزو شامل ہوتا ہے جو آپ کو سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔
لہسن :
لہسن کئی انفیکشنز کو ختم کرنے میں نہایت مفید ہے اور اس کے مناسب استعمال سے عمر کے اثرات جسم سے زائل کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔یہ کولیسٹرول کو متوازن کرتا ہے اور خون اور بلڈ پریشر کو بہتر کرتا ہے۔

چاکلیٹ:
چاکلیٹ کے بہت فائدے ہیں یہ اینٹی اکسیڈنٹس اور فلیوینوئیڈز سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ سورج کی شعاعوں سے تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ مضر اجزاء سے بھی بچاتی ہے۔
زیتون کا تیل:
زیتون کے تیل کے طبی بیشمار فوائد ہے ۔زیتون کے تیل کا زیادہ ا ستعمال جلد کو آلودگی سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور آپ پرکشش اور صحت مند نظر آتے ہیں۔اس کے اجزاء جلد کی نمی کو برقرار رکھتے ہیں اور بڑھاپے کی روک تھام کرتے ہیں۔
ٹماٹر:
ٹماٹر انتہائی فائدے مند چیز ہے ،ٹماٹر وٹامن اے،سی اور فولک ایسڈ سمیت دیگر اجزاء سے بھرپورہوتا ہے۔یہ شریانوں کی صحت اور وبائی امراض سے بھی تحفظ دیتا ہے۔

مچھلی:
مچھلی میں پایا جانیوالا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہے جو جلد کو جگمگانے اور تازہ رکھنے میں مددگار اور انہیں خشکی سمیت قبل ازوقت بڑھاپے سے بچاتا ہے۔
ہلدی:
ہلدی کینسر سے تحفظ دینے کے ساتھ نظام ہاضمہ بہتر بنانے اور سوجن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
انار:
انار کے جوس کا روزانہ ایک گلاس جھریوں کو آپ سے دور رکھتا ہے اور اس کے ساتھ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی شرح کو کم کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…