پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

اپنے شیمپو میں ذرا سا نمک ملائیں اور پھر کمال دیکھیں

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام دنوں میں استعمال ہونے والا نمک جس کو ہم ٹیبل سالٹ بھی کہتے ہیں ۔ ہمارے کھانوں میں ذائقے دینے کےلئے نمک ایک اہم جز ہوتا ہے۔لیکن نمک کو زیادہ تر لوگ محض کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔ یہ آپ کے کھانوں کےلئے تو ضروری ہوتا ہے ،اس کے ساتھ یہ آپ کی جلد اور بالوں کےلئے بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔آپ نمک کے ذریعے اپنے بال اور جلد کیسے خوبصورت بنا سکتے ہیں؟ آئیے

جانتے ہیں۔اگر آپ کے بال دھونے کے 1 دن بعد ہی آئلی ہوجاتے ہیں تو نمک اس سلسلے میں آپ کےلئے بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کےلئے آپ کو اپنے شیمپو میں 2 سے 3 کھانے کے چمچے میں نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، جب بھی بال دھوئیں تو اس شیمپو کو استعمال کریں۔ اس ٹوٹکے سے آپ کو چند دنوں میں واضح فرق نظر آئے گا۔نمک کے ذریعے آپ کے سر میں موجود خشکی ، سکری کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے۔اپنے بالوں کو دو حصوں میں تقسیم کریں ، پھر نمک کو اپنےسر کی جلد پر چھڑک کر 10 منٹ تک اچھی طرح مساج کریں ۔ اس کے بعد اپنے بالوں کو دھو لیں۔بالوں کو لمبا کرنے کےلئے نمک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سب سے پہلے اپنے بالوں سے شیمپو سے دھولیں اس کے بعد گیلے بالوں میں نمک چھڑک کر 10 سے 15 منٹ تک کےلئے مساج کریں پھر دوبارہ اپنے بالوں کو دھو لیں۔ اس عمل کو مہینے میں 2 بار کریں، نتائج سے آپ خود حیران رہ جائیں گے۔بالوں کے ساتھ نمک آپ کی جلد کے لئے بھی بے حد مفید ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ بہترین اسکرب بناسکتے ہیں، اس کے لئے آپ کو نمک اور 2 کھانے کے چمچے ناریل کا تیل اچھی طرح مکس کرکے ایک پیسٹ بنانا ہے اور نرم ہاتھوں سے اس پیسٹ کا مساج کرنا ہے۔ اس اسکرب کے ذریعے جلد میں موجود تمام ڈیڈ سیلز کا خاتمہ ہوجائے گا۔جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لئے آپ کو 4 چائے کے چمچے شہد، 2

چائے کے چمچے نمک لےکر اچھی طرح مکس کرنا ہے اور خشک جلد پر(سوائے آنکھوں کے) 10 سے 15 منٹ تک کےلئے لگانا ہے۔ پھر نیم گرم پانی سے اپنا چہرہ دھو لیں۔نمک آپ کی جلد کےلئے بہترین فیشل ٹونر ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ جلد کو گہرائی سے صاف کرتا ہے

جس سے جلد بالکل صاف و شفاف ہوسکتی ہے۔ ایک اسپرے بوتل میں 4 اونس نیم گرم پانی لیں اور اس میں 4 چائے کے چمچے نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس مکسچر کو دن میں دو بار خشک جلد پر(آنکھوں سے بچا کر) اسپرے کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…