منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

وزن کم کرنے کا ایسا نسخہ جس پر ایک روپیہ بھی خر چ نہیں آتا مگر اثرات 100فیصد

datetime 1  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماہرین صحت کے مطابق اگر آپ وزن کم کررہے ہیں تو غذائی احتیاط اور ورزش کے ساتھ اس میں مراقبے کو بھی شامل کرلیں تو فوری اور بہتر نتائج ثابت ہوسکتے ہیں۔ وزن کم کرنے والے خواتین و حضرات اگر دماغی تصویر، یوگا کے آسن اور سانس کی مشقیں اور تصوراتی تھراپی کریں تو اس سے وزن تیزی سے کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ امریکی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ مائنڈ فل نیس کی مشقوں سے دماغ کا وہ حصہ سرگرم ہوتا ہے جو بار بار کھانے کا تقاضہ کرتا ہے اور جب اس کی مشق

چند بچوں پر کرائی گئی تو اس کے مو ¿ثر اثرات سامنے آئے۔ایک امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے مراقبہ موٹاپے کو 50 فیصد دور بھگاتا ہے، ان مراقبوں میں عام مراقبہ، یوگا، چی کونگ اور تائی چی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جو لوگ موٹے نہیں ہیں لیکن یہ مشقیں کرتے ہیں ان میں موٹاپے کے اثرات دیر سے آتے ہیں۔ سال 2015 میں امریکا میں اورلینڈو ہیلتھ نامی ایک ادارے نے ایک ہزار افراد کو مطالعے میں شامل کرکے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ اگر نفسیاتی اور جذباتی صحت بہتر ہوں تو وزن کو بہتر انداز میں قابو کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کورنیل یونیورسٹی نے اپنا ایک مطالعہ شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد کھانا دلچسپی سے کھاتے ہیں اور بے فکر ہوکر اپنی غذا لیتے ہیں لیکن اپنے جسم کے اندر کی آواز بھی سنتے ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اپنے جذبات اور احساسات کو بہت سمجھتے ہیں ان کے بدن میں چربی جمع نہیں ہوتی.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…