منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

بانجھ بنانے والی ایسی چیز جسے تقریباََ ہر پاکستانی مرد روزانہ استعمال کرتا ہے۔۔ماہرین صحت نے خطرناک انتباہ جاری کر دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل نوجوان لڑکے خود کو باڈی سپرے سے معطر کئے رکھتے ہیں اگرچہ بعض صورتوں میں یہ ایک جائز ضرورت ہے مگر آپ یہ جان کر دنگ رہ جائیں گے کہ باڈی سپرے کا استعمال مردوں کے لئے نہایت خطرناک ہے کیونکہ یہ انہیں

بانجھ پن میں مبتلاءکر سکتا ہے ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ متعدد اقسام کی کاسمیٹک پراڈکٹس مردانہ صحت پر منفی اثرات ڈال رہی ہیں اور مردوں کے عام استعمال کی پراڈکٹ باڈی سپرے اس ضمن میں خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ پولینڈ میں کی جانے والی اس تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ باڈی سپرے کی وجہ سے سپرم کی شکل میں بگاڑ اور اس کی حرکت کرنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے، جس کا نتیجہ بانجھ پن کی صورت میں نکلتا ہے۔اس تحقیق کیلئے سائنسدانوں نے 315 مردوں کے پیشاب، سپرم اور خون کے نمونے لئے اور ان کے جسم میں کیمیکلز کی موجودگی کا بھی تجزیہ کیا گیا۔ اس تجزیے سے معلوم ہوا کہ جن مردوں کے جسم میں پیرابین کیمیکل کی مقدار زیادہ تھی ان کے سپرم کمزور تھے اور ان کی شکل میں بھی بگاڑ نظر آیا۔ یہ کیمیکل کاسمیٹکس پراڈکٹس میں عام پایا جاتا ہے اور خصوصاً باڈی سپرے میں موجود ہوتا ہے۔ تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر یوحانا یورے ویز کا کہنا تھا کہ ”آج کل پیرابین کیمیکلز سے بچاؤ بہت مشکل ہے کیونکہ یہ تقریباً ہر طرح کی کاسمیٹک پراڈکٹس میں پائے جاتے ہیں۔ پھر بھی ان سے بچنے کی ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ کوئی بھی پراڈکٹ خریدتے وقت تسلی کریں کہ اس میں پیرابین کیمیکل نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…