پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

اگر اچانک موت سے بچنا چاہتے ہیں تویہ کام چھوڑ دیں!

datetime 15  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طبی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ9سے10گھنٹے لگاتار ایک جگہ پر بیٹھ کر کام کرنے سے خون کی شریانوں کے مسائل پیدا ہو تے ہیں اور پھر یہی مسائل موت کا موجب بن جاتے ہیں،تفصیلات کے مطابق یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا،کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق درمیانی عمر میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا جلد موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے کیونکہ

وہ امراض قلب، فالج اور دیگر جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے،تحقیق میں بتایا گیا کہ انسانی صحت کے لیے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا نقصان دہ ہے تاہم اس عادت کے مضر اثرات زائل کرنے کے لیے ہر آدھے گھنٹے بعد کچھ دیر کے لیے کھڑا ہونا ضروری ہے۔ تحقیق کے مطابق ہر آدھے گھنٹے بعد کھڑے ہونا اور کچھ قدم چلنا زیادہ دیر بیٹھنے سے لاحق ہونے والے امراض اور موت کے خطرے کو کافی حد تک کم کردیتا ہے مگر مکمل طور پر نہیں،محققین کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو ایسی ملازمتیں کرتے ہیں، جن میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا ہوتا ہے، انہیں ہر آدھے گھنٹے بعد اٹھ کر چند قدم چلنا چاہئے اور اس طرح کی جسمانی سرگرمی دل کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ دیگر خطرات کم کرے گی،اس تحقیق کے دوران 45 سال سے زائد عمر کے لگ بھگ آٹھ ہزار افراد کا جائزہ لیا گیا،نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ گھنٹوں ایک جگہ بیٹھ رہتے ہیں اور ہلتے تک نہیں، ان میں موت کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے، محققین کے مطابق آج کل لوگوں کے اندر سست طرز زندگی کا رجحان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے تاہم وہ اس کے نقصانات سے بچنے کے لیے ہر تھوڑی دیر بعد معمولی سی جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنالیںتاکہ آپ ایسی موت سے اپنے آپ کو بچا سکیں۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…