لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں اشیاخوردنوش میں ملاوٹ ایک گھنائوناکاروباربن چکاہے اوراس مکروہ دھندے کی وجہ سے اب کھانے کی کوئی ایسی چیزنہیں رہی ہے کہ جوملاوٹ سے شایدہی پاک ہو،ملاوٹ مافیانے پیسے کی خاطرانسانی جانوں سے کھیلناشروع کررکھاہے اورحکومت کے تمام تراقدامات کے بائوجودیہ مافیااس قدرمضبوط ہوچکاہے کہ اس کے شرسے کوئی بھی کھانے پینے کی چیزمحفوظ نہیں رہی
ہے ۔۔اب پنجاب فوڈاتھارٹی نے ایک مرتبہ پھردعوی کیاہے کہ ’’ڈیری امنگ ‘‘ مارکیٹ میں دودھ کے نام سے بکنے والی یہ پراڈکٹ قطعی طور پر دودھ نہیں ہےجبکہ اس پراڈکٹ کوبنانے والی کمپنی کی طرف سے جاری اشتہارات میں ایسادکھایاجارہاہے کہ یہ انسانی صحت کےلئے انتہائی مفید ہے جبکہ حقیقت میں اس پراڈکٹ میں کوئی ایسی چیزنہیں ہے جوانسانی جسم پرمفید اثرات مرتب کرسکے ۔