اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دودھ صحت کے لیے بہت فائدہ مند مشروب مگر اس صورت میں اگر وہ خالص ہو، جبکہ غیرمعیاری دودھ صحت کے لئے نقصان دہ ہوتاہے اورکئی بیماریوں کاموجب بھی بنتاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخو حکومت نے ان دنوں خالص دودھ یاملاوٹ شدہ دودھ کی پہنچان کرنے اورشہریوں کوملاوٹ سے پاک دودھ فراہم کرنے کےلئے موبائل ملک ٹیسٹنگ شروع کردی ہے
اورخیبرپختونخوا حکومت کےشعبہ لائیوسٹاک اینڈڈیری فارمنگ کے ماہرین پرمشتمل یہ موبائل ملک ٹیسٹنگ یونٹس پشاورسمیت دیگرشہروں میں خالص دودھ اورملاوٹ شدہ دودھ میں فرق جاننے کےلئے گشت کررہے ہیں اوروہ مختلف جگہوں پرچھاپے ماررہے ہیں اوراسی وقت دودھ کاٹیسٹ لیاجاتاہے اوراس ٹیسٹ میں صرف 2منٹ لگتے ہیں کہ آیاکہ دودھ خالص ہے یاملاوٹ شدہ ہے ۔خالص دودھ ہونے پردکانداروں کوانعامات بھی دیئے جاتے ہیں جبکہ ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کوجرمانے اورمقدمات بھی درج کئے جارہے ہیں ۔عوامی حلقوں نے اس اقدام کوخراج تحسین پیش کیاہے ۔کیونکہ جعلی اورملاوٹ شدہ دودھ میں پانی کے ساتھ ساتھ ڈیٹرجنٹ، یوریا، سینیتھک ملک اور مختلف کیمیکلز کو ملایا جاسکتا ہے۔ان میں سے بیشتر کیمیکلز دودھ میں شامل ہونے کے بعد طویل المعیاد بنیادوں پر صحت پر نقصان دہ اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔اگر دودھ میں ڈیٹرجنٹ ملا ہوا ہو تو وہ فوڈ پوائزننگ اور معدے کی دیگر پچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے جبکہ دیگر کیمیکلزامراض قلب، کینسر اور جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہےلیکن خیبرپختونخواحکومت کے اس موبائل ملک ٹیسٹنگ یونٹس کے قیام سے شہریوں کوخالص دودھ ملناشروع ہوگیاہے ۔۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں موبائل ملک ٹیسٹنگ یونٹس کاقیام ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمل میں لایاگیاہے
جس کے تحت موبائل میں دودھ کے سیمپل ٹیسٹ کرنے کے آلات موجودہوتے ہیں اورموقع پرہی دودھ کی ٹیسٹنگ کی جاتی ہے جبکہ اس موقع پرددوھ فروخت کرنے والااوردودھ خریدنے والے دونوں موجود ہوتے ہیں ۔