اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آدمی کو دن میں کتنی نیند لینی چاہیے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس پر طویل بحث کی جا چکی ہے تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے بعد حتمی رائے دے دی ہے اور ایک مقررہ وقت سے کم یا زیادہ نیند کے انسانی صحت پر انتہائی مضراثرات سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”7سے ساڑھے 7گھنٹے کی نیند بہترین ہے۔ اس سے کم یا زیادہ سونے سے انسان کے پھیپھڑوں کے کینسر اور خلل دماغ جیسی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایاہے کہ ”نیند کی کمی یا زیادتی سے جسم میں سوزش کا لیول بڑھ جاتا ہے اور نیند کے ہارمون میں بھی بگاڑ آ جاتا ہے۔ یہ دونوں عوامل کینسر کے ٹیومر کی بڑھوتری میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ نیند کی کمی سے خون میں تانبے کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس سے بھی کینسر لاحق ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔“ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ماریا لوجس کا کہنا تھا کہ مذکورہ عوامل انسانی دماغ کے یادداشت کے لیے مختص حصے میں کمی لاتے ہیں جس سے دماغ کے خلیوں کی پیداوار رک جاتی ہے